5 سے 18 سال کے طلباء و طالبات کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے ویکسینیشن کروائیں ،اسسٹنٹ کمشنر سبی

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء)اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناء مہ جبیں عمرانی کی صدارت طلباء و طالبات کی کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے سبی کے تمام کالجز و اسکول کے سربراہاںکا اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہو ا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر اکبر سولنگی، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر قادر ہارون، ڈی او ای راحت حمید،ڈگری کالج کے پرنسپل محمد محسن،ماڈل سکول کے پرنسپل حافظ اسد الحق سمیت تمام بوائز اور گرلز سکولوں کے پرنسپل، ہیڈ ماسٹرز صاحبان نے شرکت کی اجلاس سے اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناء ماہ جبیں عمرانی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ 15 سے 18 سال کے طلباء و طالبات کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے ویکسینیشن کروائیں تاکہ ہم اپنی و دیگر لوگوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کریں محکمہ صحت کی ٹیمیں ہر سکول و کالج جا کر ویکسین لگائیں گی انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے 15 سے 18 سال کے طلباء و طالبات کو فائزر ویکسین لگائی جائے گی جو کہ ہر طرح سے محفوظ اور مہنگی ویکسین ہے انہوں نے کہا کہ ضلع سبی میں طلباء و طالبات کو محکمہ صحت کی جانب سے ویکسین لگانے کی ٹارگٹ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے یہ ویکسین مفت میں لگائی جارہی ہے تاکہ ہماری نوجوان نسل عالمی وباء سے محفوظ رہ سکے انہوں نے کہا کہ جس طلباء و طالبات نے ویکسینیشن کے عمل میں لاپرواہی کا مظاہرہ کیا تو ان سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات نہیں لیے جائیں گے اور نہ ہی انکی رجسٹریشن بھیجی جائے گی اس لئے ہمیں ایک باشعور شہری ھونے کا ثبوت دے کر والدین اور بچوں میں شعور و آگاہی پیدا کر کہ جلد ازجلد ویکسینیشن کے عمل کو پائیہ تکمیل تک پہنچانا ھوگا اسی میں ہم سب کی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت کورونا جیسی وباء کا سامنا ہے مگر ہم آپ سب کے تعاون سے جلد ہی اس پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ کرونا ویکسینیشن کے بارے میں شعور و آگاہی پہچانے کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے میڈیا اور سوشل میڈیا کے زریئے لوگوں کوشعور و آگاہی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اس عالمی وبائی مرض سے محفوظ رہنے کے لئے حکومتی ہدایات پر عمل پیرا ھو کر کورونا سے بچاؤکی ویکسین نہ صرف خود بلکہ اپنے گھر والوں کو بھی ویکسین لگواکر محفوظ ہونگے۔

Your Thoughts and Comments