لائبیریا ، ایبولا سے متاثر 17مریض لاپتہ ہوگئے

پیر 18 اگست 2014 13:56

مونروویا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء)لائبیریا میں ایک طبی مرکز پر حملے اور لوٹ مار کے بعد وہاں موجود ایبولا وائرس سے متاثر سترہ مریض لاپتہ ہو گئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد دارالحکومت مونروویا میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔جرمن خبررساں ا دارے کے مطابق مونروویا کے ایک طبی مرکز میں ایبولا کے وائرس سے متاثرہ افراد کو رکھا گیا۔ وہاں گذشتہ رات گئے ڈنڈا بردار نوجوانوں نے حملہ کیا۔

یہ واقعہ دارالحکومت کی ایک کچی بستی ویسٹ پوائنٹ کے ایک کلینک پر پیش آیا۔ اس کی ایک عینی شاہد ربیکا ویسیح نے بتایا: ”انہوں نے دروازے توڑ دیے اور لوٹ مار کی۔ تمام مریض چلے گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ حملہ آوروں میں بیشتر نوجوان تھے اور انہوں نے لاٹھیاں اٹھا رکھی تھیں جبکہ وہ چیخ چیخ کر کہہ رہے تھے کہ ’ایبولا کا وجود نہیں۔

(جاری ہے)

وزارتِ صحت کے ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ نوجوان اس طبی مرکز سے دوائیں اور بستر بھی لے گئے ہیں۔ یہ طبی مرکز ایک اسکول میں قائم کیا گیا تھا۔ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن آف لائبیریا کے سربراہ جارج ولیمز کا کہنا ہے کہ اس طبی مرکز میں انتیس مریض تھے اور تمام میں ایبولا وائرس پائے جانے کی تشخیص ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتال منتقل کیے جانے سے پہلے ان مریضوں کو وہاں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی تھی۔

انہوں نے کہاانتیس مریضوں میں سے سترہ گذشتہ رات فرار ہو گئے۔ نو چار روز پہلے انتقال کر گئے تھے جبکہ دیگر تین کو گزشتہ روز ان کے رشتہ دار زبردستی وہاں سے لے گئے۔اس واقعے نے طبی حکام کو درپیش اس چیلنج کو اور بھی واضح کیا ہے کہ وہ ایبولا کی وبا پر کیسے قابو پائیں جو لائبیریا سمیت متاثرہ تین ملکوں میں اب تک ایک ہزار ایک سو پینتالیس افراد کی جان لے چکی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق متاثرہ ملکوں میں ڈاکٹر اور نرسیں محض اس بیماری کے خلاف ہی نہیں لڑ رہیں بلکہ انہیں مقامی کمیونٹیوں میں پائے جانے والے عدم اعتماد کا کبھی سامنا ہے۔ اس کی وجہ دراصل یہ افواہیں ہیں کہ یہ وائرس مغرب نے بنایا ہے یا پھر اس وائرس کی موجودگی محض ایک ’افواہ‘ ہے۔ایبولا وائرس کسی متاثرہ شخص کے جسمانی مادوں کے ذریعے پھیلتا ہے اور فی الحال اس کا علاج موجود نہیں ہے۔ لائبیریا کے علاوہ سیرا لیون اور گنی میں ہی اس وائرس کے باعث ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ دیگر افریقی ملکوں میں بھی خوف کی فضا ہے۔ کینیا نے اس تناظر میں متاثرہ ملکوں کے مسافروں کے اپنے ہاں داخلے پر پابندی کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق منگل سے ہو گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی