بند کریں
صحت صحت کی خبریں چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر علی بلوچ نے ممتاز صحافی مجیب ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 18/08/2014 - 18:22:57 وقت اشاعت: 18/08/2014 - 17:41:11 وقت اشاعت: 18/08/2014 - 17:20:02 وقت اشاعت: 18/08/2014 - 17:04:14 وقت اشاعت: 18/08/2014 - 16:20:40 وقت اشاعت: 18/08/2014 - 16:17:36 وقت اشاعت: 18/08/2014 - 14:37:38 وقت اشاعت: 18/08/2014 - 14:31:17 وقت اشاعت: 18/08/2014 - 13:56:21 وقت اشاعت: 18/08/2014 - 12:31:49 وقت اشاعت: 18/08/2014 - 11:49:17

چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر علی بلوچ نے ممتاز صحافی مجیب الرحمن شامی کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء ) چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر علی بلوچ نے ممتاز صحافی مجیب الرحمن شامی کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ چیئرمین سینیٹ اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں دعا کی کہ اللہ تبارک تعالیٰ مرحو مہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق ، قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے بھی ممتاز صحافی مجیب الرحمن شامی کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دعائے مغفرت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبرجمیل عطاء فرمائے ۔ دریں اثناء چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر علی بلوچ ،سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق اور قائد حزب اختلاف سینیٹر چوہدری اعتزازاحسن نے جیونیوز اسلام آباد کے بیورو چیف رانا جواد سے انکی والدہ کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

نہوں نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں دعا کی کہ اللہ تبارک تعالیٰ مرحو مہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

18/08/2014 - 16:17:36 :وقت اشاعت