بند کریں
صحت صحت کی خبریںکراچی،46حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

صحت خبریں

وقت اشاعت: 18/08/2014 - 19:24:46 وقت اشاعت: 18/08/2014 - 18:26:05 وقت اشاعت: 18/08/2014 - 18:22:57 وقت اشاعت: 18/08/2014 - 17:41:11 وقت اشاعت: 18/08/2014 - 17:20:02 وقت اشاعت: 18/08/2014 - 17:04:14 وقت اشاعت: 18/08/2014 - 16:20:40 وقت اشاعت: 18/08/2014 - 14:37:38 وقت اشاعت: 18/08/2014 - 14:31:17 وقت اشاعت: 18/08/2014 - 13:56:21 وقت اشاعت: 18/08/2014 - 12:31:49

کراچی،46حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء)کراچی شہرکی انتہائی حساس 46 یونین کونسلوں میں 3 روزہ انسدادپولیو مہم شروع کردی گئی ہے،انسدادپولیو مہم کا آغازای ڈی او ہیلتھ کراچی ڈاکٹرظفراعجاز نے کیا۔ ای ڈی او ہیلتھ ظفراعجاز کے مطابق شہر کی انتہائی حساس یونین کونسلوں میں 5 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے، انسدادپولیومہم کے دوران 2200 سے زائد پولیورضا کاروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گڈاپ ٹاؤن، بلدیہ، سائٹ، گلشن اقبال، بن قاسم ٹاؤن، کیماڑی، لانڈھی، اورنگی، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، کورنگی سمیت 46 یوسیز میں تین روزہ پولیو مہم شروع کی گئی ہے۔ مہم کے دوران پانچ لاکھ ایک ہزار بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ پولیو رضا کاروں کی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو وائرس سے بچا کے قطرے پلائیں گی۔

پولیو حکام کا کہنا ہے کہ پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے مناسب اقدامات کیے گئے ہیں، شہر کے تمام اضلاع میں پولیو ورکرز مہم میں شریک ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ پولیو مہم میں پولیو ورکرز نے سیکیورٹی نہ ملنے پر مہم میں حصہ لینے سے انکار کردیا تھا، متعلقہ حکام کی جانب سے سیکیورٹی کی فراہمی کے بعد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

18/08/2014 - 17:04:14 :وقت اشاعت