شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں‘عمران سکندر بلوچ

ال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں ‘صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

جمعہ 15 اکتوبر 2021 14:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرعمران سکندر بلوچ نے کہاکہ کورونا کیسز میں اضافہ کے پیشِ نظر مختلف سیکٹرز کے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں- تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط ملحوظ خاطر رکھیں۔ صرف اور صرف ویکسینیشن ہی کورونا وائرس کے خلاف واحد اور مؤثر علاج ہی- 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کا فوری طور پر ویکسین لگوانا ناگزیر ہے۔

سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 284 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کرونا کے کیسز کی کل تعداد 437,330 ہو گئی ہے۔ اب تک صوبہ بھر میں 412,399 مریض مکمل صحت یاب ہو کراپنے گھروں کوواپس جاچکے ہیں۔ صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 12,113 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ گزشتہ روز لاہور میں کورونا سے 6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

چوبیس گھنٹے کے دوران صوبہ بھر میں کورونا سے کل 13 اموات رپورٹ ہوئی ہیں- صوبہ بھر میں کوروناکے باعث اموات کی کل تعداد 12,818 ہو چکی ہے۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18,015 ٹیسٹ کئے گئے۔ صوبہ بھر میں کورونا کے اب تک مجموعی طور پر 7,647,049 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں 156 جبکہ ملتان میں 21 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

راولپنڈی میں 15، گوجرانوالہ میں 9 جبکہ فیصل آباد اور رحیم یار خان میں 8 آٹھ کیسز رپورٹ ہوئے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور سیالکوٹ میں6 چھ چھ کیسز سامنے آئے۔ وہاڑی اور شیخوپورہ میں 5 پانچ جبکہ منڈی بہاؤالدین، مظفرگڑھ اور اوکاڑہ میں 4 چار کیسز رپورٹ ہوئے۔ خانیوال، میانوالی، چکوال اور بہاولپور 3 تین کیسز رپورٹ ہوئے۔ سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کرونا کی مجموعی مثبت شرح 1.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

لاہور میں مثبت شرح 3.7 فیصد ریکارڑ کی گئی۔راولپنڈی 1.1 فیصد اور فیصل آباد میں 2.0 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی۔ ملتان میں 1.6 فیصد اور گوجرانوالہ میں 0.6 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی۔ صوبائی سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ نے مزیدکہاکہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل اجتناب کریں - سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں - تمام ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئی1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی