کورونا ویکسی نیشن، 12 سال اور زائد عمر کے طلبا کیلیے فارم جاری

ویکسین لگنے کی صورت میں ممکنہ ری ایکشن کی ذمے داری والدین پرعائدہوگی

جمعہ 15 اکتوبر 2021 14:45

کورونا ویکسی نیشن، 12 سال اور زائد عمر کے طلبا کیلیے فارم جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) این سی او سی کے فیصلے کے تحت 12سال اور اس سے زائد کی عمرکے بچوں کوکوروناکی حفاظتی ویکسین لگانے کے لیے سندھ حکومت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز نے اسکولوں کو طلباکی رجسٹریشن اور ویکسین لگانے کے لیے والدین کی رضامندی کے لیے فارم جاری کردیئے ہیں۔ریجنل ڈیزیز سرویئلنس اینڈ رسپانس یونٹ کی جانب سے اسکولوں کے ذریعے والدین کو بھیجے گئے اس فارمز کے ذریعے والدین سے حلف نامہ پر کروایا جارہا ہے جس میں ویکسین لگنے کی صورت میں کسی بھی ممکنہ ری ایکشن کی ذمے داری والدین پر ہی عائد ہوگی۔

حلف نامہ میں یہ شق بھی پر کروائی جارہی ہے کہ بچے کو ویکسین لگنے کے بعد کسی قسم کے مضر اثرات ظاہر ہونے پر والدین فوری طور پر حکام کو مطلع کرنے کے پابند ہوں گے۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن فارم میں طالب علم کے مکمل کوائف اسکول یا کالج کا نام، گھر کا پتہ، والدین کے شناختی کارڈ نمبر اگر پہلے کورونا سے متاثر ہوئے تو اس کی تفصیل بھی طلب کی گئی ہے، اسکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے طلباکی ویکسین کے لیے رجسٹریشن فارمز بھجوائے جانے پر والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

رجسٹریشن فارم میں تمام کوائف پر کروانے کے بعد ویکسین لگانے پر رضامندی اور انکار کا آپشن دیاگیا ہے تاہم ویکسین لگوانے پر رضامندی نہ ہونے کی صورت میں بھی تمام کوائف ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو ارسال کرنا ہوں گے، والدین کے مطابق یہ رجسٹریشن فارمز ان بچوں سے بھی بھروائے جارہے ہیں جن کی عمریں 12سال سے کم ہیں۔والدین نے ویکسین لگانے کے لیے حلف نامہ کی شقوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ویکسین بچوں کے لیے محفوظ نہیں ہے تو بچوں کی جان کو کیوں خطرے میں ڈالا جارہا ہے جب تک بین الاقوامی سطح پر بچوں میں اس ویکسین کی افادیت ثابت نہ ہوجائے اور حکومت خود ویکسین لگنے کی صورت میں نتائج کی ذمے داری نہ لے بچوں کو ویکسین لگانے پر مجبور نہ کیا جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی