کراچی اور خیبر پختونخوا میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے ‘رواں سال ملک میں ریکارڈ کئے گئے پولیو کیسز کی تعداد 117 ہوگئی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء)کراچی اور خیبر پختونخوا میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے ‘رواں سال ملک میں ریکارڈ کئے گئے پولیو کیسز کی تعداد 117 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا کی 16 ماہ کی لائبہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی لائبہ کو انسداد پولیو کی ویکسی نیشن نہیں دی جاسکی تھی اس کے علاوہ کراچی کے علاقے مانسہرہ کالونی کا ایک سالہ احمد بھی پولیو کی وجہ سے معذوری کا شکار ہوگیا احمد کو بھی پولیو سے بچاوٴ کے قطرے نہیں پلائے جاسکے تھے۔واضح رہے کہ رواں برس اب تک ملک بھر117 پولیو کے کیسز ریکارڈ ہوچکے ہیں جن میں سے سندھ میں11 کیسز سامنے آئے ان میں سے 10 کا تعلق کراچی سے ہے۔

Your Thoughts and Comments