پشاورکے3تدریسی ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد102ہو گئی،ہسپتال انتظامیہ

پشاورکے3تدریسی ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد102ہو گئی،ہسپتال انتظامیہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2021ء)پشاورکے3تدریسی ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد102ہو گئی۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت64ڈینگی کے مریض زیر علاج ہیں، ہسپتال میں23خواتین اور 41مرد شامل ہیں،زیادہ تر مریضوں کا تعلق پشاور کے ملحقہ علاقوں سے ہے جن میں تہکال، اکیڈمی ٹاون، سفید ڈھیری، دانش آباد، سربنداور ضلع خیبر وغیرہ سے ہیں،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید ڈینگی کے 4مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے،5مریضوں کو صحتیابی کے بعد گھر روانہ کردیا گیا ہے،خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 652ٹیسٹ کئے گئے جس میں268مثبت اور 384منفی ٹیسٹ آئے،تمام ڈینگی کے مریضوں کو ہسپتال کے میڈیکل وارڈ میں پروٹوکول کے مطابق علاج معالجہ اور سہولیات فراہم کی  جا رہی  ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈینگی کے12مریض زیر علاج ہیں،ہسپتال میں ڈینگی وائرس کے6مریضوں کو داخل جبکہ5مریض کوڈینگی وائرس سے صحت یابی کے بعد ڈسچارج کیا گیا ہے ،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے478ٹیسٹ کئے گئے جس میں131مثبت آئے،تمام ڈینگی کے مریضوں کو ہسپتال کے میڈیکل وارڈ میں پروٹوکول کے مطابق علاج معالجہ اور سہولیات فراہم کی  جا رہی  ہیں، ڈینگی کے مریضوں کو خصوصی نگہداشت کے تحت سیفٹی نیٹ میں رکھا گیا ہے۔

اسی طرح ہسپتال انتظامیہ کے مطابق لیڈی ریڈ نگ ہسپتال میں ڈینگی کے26مریض زیر علاج ہیں،ہسپتال میں ڈینگی وائرس کے26مریضوں کو داخل کیا گیا ہے،ایل آر ایچ میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے30سے زائد بیڈز مختص ہیں، ضرورت پڑنے پر ڈینگی کے مریضوں کیلئے مزیدبیڈز مختص کر سکتے ہیں،تمام ڈینگی کے مریضوں کو ہسپتال کے میڈیکل وارڈ میں پروٹوکول کے مطابق علاج معالجہ اور سہولیات فراہم کی  جا رہی  ہیں، تمام ڈینگی کے مریضوں کو ہسپتال کے میڈیکل وارڈ میں پروٹوکول کے مطابق علاج معالجہ اور سہولیات فراہم کی  جا رہی  ہیں، ڈینگی کے مریضوں کو خصوصی نگہداشت کے تحت سیفٹی نیٹ میں رکھا گیا ہے۔

Your Thoughts and Comments