پروفیسر ڈاکٹر عمران حسن خان کی زیر نگرانی ذیابیطس نرسز ایجوکیشن ورکشاپ کاانعقاد

پروفیسر ڈاکٹر عمران حسن خان کی زیر نگرانی ذیابیطس نرسز ایجوکیشن ورکشاپ کاانعقاد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء)گنگا رام ہسپتال میں میڈیکل یونٹ ون کے پروفیسر ڈاکٹر عمران حسن خان کی زیر نگرانی ذیابیطس نرسز ایجوکیشن ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں گنگارام ، جنرل ، میو اور سروسز ہسپتال کی نرسز بڑی تعداد میں شریک ہوئیں ۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں شوگر سپیشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر عمران حسن خان ،ڈاکٹر قمر سجاد، ڈاکٹر نوشین ، ڈاکٹر سائرہ اور ڈاکٹر ضیاالحق نے شوگر کے مرض کی علامات ، پیچیدگیوں ،انسولین لگانے کے طریقہ کار ،مریضوں کی دیکھ بھال اور غذا کے بارے میں تفصیلی لیکچرز دئیے جبکہ وی سی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر عامر زمان خان مہمان خصوصی تھے۔

Your Thoughts and Comments