کراچی،کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مبینہ طور پر اپنی مرضی سے منفی کروائے جانے کا انکشاف ، تین ملزمان گرفتار

کراچی،کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مبینہ طور پر اپنی مرضی سے منفی کروائے جانے کا انکشاف ، تین ملزمان گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء)شہرقائدمیں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مبینہ طور پر اپنی مرضی سے منفی کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق بیرون ملک جانے والے شہریوں کو کورونا وائرس کے بغیر ٹیسٹ نتیجہ منفی کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے ایسے تین ملزمان کو پکڑ کر بوٹ بیسن تھانے پہنچا دیا۔پولیس کے مطابق ان ملزمان کو ایف آئی اے سائبر کرائم کے حوالے کردیا گیا ہے۔ تین ملزمان میں سے ایک لیب ٹیسٹنگ کمپنی کا موجودہ ملازم ہے، دیگر دو ملزمان اسی لیب کے سابقہ ملازمین ہیں۔ دو ملزمان تاحال فرار ہیں، جس کی تلاش جاری ہے۔ پکڑے گئے ملزمان کے خلاف ایف آئی اے پہلے ہی تحقیقات کر رہی ہے۔

Your Thoughts and Comments