چین میں تین سال تک کے بچوں کی کووڈ ویکسینیشن شروع

ویکسینیشن مہم کا آغاز اس وقت ہوا ہے جب چین کے کچھ علاقوں میں کورونا کے چند نئے کیسز سامنے آئے ،رپورٹ

منگل 26 اکتوبر 2021 12:56

چین میں تین سال تک کے بچوں کی کووڈ ویکسینیشن شروع
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) چین میں جون 2021 میں 3 سال کے بچوں کے لیے کووڈ 19 ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی گئی تھی۔مگر اب جاکر چین میں 3 سال کے بچوں کی ویکسینیشن کا آغاز ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے کم از کم 5 صوبوں کی شہری اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے یہ اعلانات کیے گئے ہیں کہ 3 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو ویکسینیشن کی ضرورت ہوگی۔

بچوں کے لیے ویکسینیشن مہم کا آغاز اس وقت ہوا ہے جب چین کے کچھ علاقوں میں کورونا کے چند نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ شمال مغربی صوبے گانسو میں سیاحتی مقامات کو بند کردیا گیا ہے۔چائنا ہیلتھ کمیشن نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 نئے کیسز کو رپورٹ کیا۔چین نے جون 2021 میں 3 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کے لیے سائنو فارم اور سائنو ویک ویکسینز کی منظوری دی گئی ہے مگر اب تک 12 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں تک کی ہی ویکسینیشن کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اگست میں ریگولیٹرز نے بچوں کے لیے سائنو فارم کی ایک اور ویکسین کی بھی منظوری دی گئی جو ووہان انسٹیٹوٹ آف بائیولوجیکل پراڈکٹس نے تیار کی تھی۔چین میں بچوں کے لیے ویکسینز کے استعمال کی منظوری کے بعد مختلف ممالک میں بھی بچوں کے لیے ان ویکسینز کا استعمال کیا جارہا ہے۔کمبوڈیا میں 6 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کے لیے سائنو فارم اور سائنو ویک ویکسینز کا استعمال ہورہا ہے۔

ارجنٹائن نے 3 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کے لیے سائنو فارم ویکسین کی منظوری دی۔سائنو ویک کی جانب سے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 14 ہزار بچوں میں ویکسین کی افادیت کے ٹرائل کا آغاز کیا تھا جبکہ چین میں بچوں کے لیے اس کی منظوری پہلے اور دوسرے مرحلے کے چھوٹے ٹرائلز کے نتائج پر دی گئی تھی۔سائنو فارم ویکسین کی منظوری بھی پہلے اور دوسرے مرحلے کے چھوٹے ٹرائلز کے نتائج پر دی گئی تھی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی