موڈرنا ویکسین 6 سے 11سال کے بچوں کے لیے محفوظ ہے ،دوا ساز کمپنی

موڈرنا ویکسین 6 سے 11سال کے بچوں  کے لیے محفوظ  ہے ،دوا ساز کمپنی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2021ء):امریکا کی دوا ساز کمپنی موڈرنا نے کہا ہے کہ اس کی تیار کردہ  کورونا وائرس   سے بچاؤ کی ویکسین کی نصف  خوراک 6 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کے لیے محفوظ ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ  نے موڈرنا   کے حوالے سے بتایا کہ  اس نے 4700 سے زائد بچوں کو تقریباً 28 دن کے وقفے سے اپنی ویکسین کی 2خوراکوں کے  انجیکشن  لگائے ،  یہ مقدار بالغوں کو دی جانے والی خوراک سے تقریباً نصف تھی ،ابتدائی نتائج سے  معلوم ہوا ہے  کہ بچوں میں پیدا ہونے والی اینٹی باڈیز کی سطح وہی تھی جو مکمل خوراکیں لینے والے بالغوں میں دیکھی گئی ۔

موڈرنا کا کہنا ہے کہ بچوں میں ویکسین لگنے کے بعد معمولی نوعیت کے سائیڈ ایفیکٹس دیکھے گئے جن میں تھکاوٹ، سر درد، بخار اور انجکشن کی جگہ پر درد وغیرہ شامل ہیں جبکہ شدید اثرات مثلاً دل کی سوزش کی تعداد بہت کم تھی ،یہ سائیڈ ایفیکٹ زیادہ تر لڑکوں اور نوجوانوں میں دیکھا گیا ۔کمپنی کا کہنا ہے  کہ وہ جلد ہی اپنے نتائج امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے )اور ادویات کے دیگر عالمی ریگولیٹرز کے سامنے منظوری کے لیے پیش کرے  گی۔

Your Thoughts and Comments