سالمیت پاکستان طلباء کنونشن پاکستان کے دشمنوں کیخلاف طبل جنگ ثابت ہو گا، جموں کشمیر انجمن طلباء اسلام

جمعہ 22 اگست 2014 13:04

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) سالمیت پاکستان طلباء کنونشن پاکستان کے دشمنوں کے خلاف طبل جنگ ثابت ہو گا۔اے،ٹی،آئی نظریہ پاکستان کا محافظ ہے۔پاکستان کے دشمنوں سے آخر دم تک لڑیں گے۔مسائل کا حل صرف نظامِ مصطفیﷺ میں مضمر ہے۔مرکزی کنونشن میں آزادکشمیر اور پاکستان کے کونے کونے سے طلباء شرکت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار ناظم جموں کشمیر انجمن طلباء اسلام راجہ ذاکر خان،انچارج میڈیا سیل محمد حسنین مصطفائی،خالد محمود ضیائی،ناظم ضلع مظفرآباد سید دانیال گیلانی و دیگر نے مرکزی دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہاانجمن طلباء اسلام گزشتہ نصف صدی سے پاکستان اور نظریہ پاکستان کے دشمنوں سے بر سر پیکار ہے۔"سالمیتِ پاکستان طلباء کنونشن "پاکستان کے دشمنوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

انجمن طلباء اسلام کے مرکزی کنونشن میں آزاد کشمیر کے تمام اضلاع سمیت پاکستان کے تمام شہروں، کالجز،اور یونیورسٹیز کے طلباء شرکت کریں گے۔انھوں نے کہا انجمن طلباء اسلام پاکستان میں انقلاب نظام مصطفیﷺ کا عملی نفاظ چاہتی ہے۔

یہی ایک نظام ہے جس کی بدولت پاکستان کے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ملک میں سیاسی افراتفری،دہشت گردی،فرقہ واریت،انتہا پسندی،بے روزگاری دین ِ اسلام اور نبی مکرمﷺ کی تعلیمات سے دوری کے سبب ہے۔حکمران موجودہ بحرانوں سے نکلنے کے لئے پغمبر اکرم کے بتائے ہوئے سنہری اصولوں پر عمل کریں۔انھوں نے کہا ملک میں بے روزگاری ،غربت،مہنگائی انتہا کوپہنچ چکی ہے غریب کی زندگی اجیرن بن کے رہ گئی ہے لیکن غربت اور مہنگائی کے دور میں ہمارے حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں۔

ایسے حالات میں نوجوان نسل کو اپناپازٹیو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے طلباء برادری مل کر اس ملک کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے کوشش کرے۔ انھوں نے کہا انجمن طلباء اسلام نے طلباء اور نوجوانوں کی روحانی ،فکری تربیت کر کے روحانی انقلاب بر پا کیا ہے۔انجمن طلباء اسلام روحانی انقلاب،عشق مصطفیﷺ کے فروغ،نظام مصطفیﷺ کے نفاذ کے لئے اپنا سفر جاری رکھے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی