بند کریں
صحت صحت کی خبریںدولت اسلامیہ نے شام کے مضبوط فضائی اڈے طبقہ پر قبضہ کر لیا

صحت خبریں

وقت اشاعت: 25/08/2014 - 14:45:41 وقت اشاعت: 25/08/2014 - 13:47:25 وقت اشاعت: 25/08/2014 - 13:27:09 وقت اشاعت: 25/08/2014 - 13:12:01 وقت اشاعت: 25/08/2014 - 13:05:25 وقت اشاعت: 25/08/2014 - 12:55:13 وقت اشاعت: 25/08/2014 - 12:35:26 وقت اشاعت: 25/08/2014 - 12:25:24 وقت اشاعت: 24/08/2014 - 20:19:24 وقت اشاعت: 24/08/2014 - 15:17:16 وقت اشاعت: 24/08/2014 - 13:52:53

دولت اسلامیہ نے شام کے مضبوط فضائی اڈے طبقہ پر قبضہ کر لیا

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء)شام اور عراق میں سرگرم عمل شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے جنگجووں نے شامی حکومت کے اہم فضائی اڈے طبقہ پر قبضہ کر لیا ہے۔ فضائی اڈّے کی قریب جاری لڑائی میں طبقہ کے ہسپتال سمیت کئی عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔ دولت اسلامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے صوبہ رقہ میں بشارالاسد حکومت کے آخری مضبوط اڈے طبقہ پر قبضہ کر لیا ہے۔

دوسری جانب شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بھی اگرچہ تصدیق کی ہے کہ شامی فوجوں نے طبقہ کے فضائی اڈے سے انخلاء کر لیا تھا تاہم سرکاری ٹی وی کا کہنا تھا کہ اب شامی فوجوں نے خود کو دوبارہ منظم کر لیا ہے اور وہ دولت اسلامیہ پر فضائی حملے کر رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق شام میں تین برس سے جاری تنازعے میں اس سال اپریل تک 191 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ گذشتہ چند ماہ کے دوران آئی ایس یا دولتِ اسلامی اپنے دائرہ کار میں اضافہ کرتے ہوئے مشرقی شام اور شمالی عراق کے ایک بڑے حصے پر اپنا تسلط قائم کر چکی ہے

25/08/2014 - 12:55:13 :وقت اشاعت