ایبولا وائرس پیش نظر، دہلی اور ممبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر الرٹ جاری

بدھ 27 اگست 2014 12:33

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) ایبولا وائرس سے متاثرہ افریقی ملک لائبیریا سے مختلف پروازوں کے ذریعے 114 بھارتی باشندوں کی آمد کے پیشِ نظر، دہلی اور ممبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق، دونوں ایئرپورٹوں پر مشتبہ مسافروں کی جانچ کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ حکا م کے مطا بق لائبیریا سے نئی دہلی آنے والے چھ مسافروں کو دیگر مسافروں سے فوری طور پر الگ کیا گیا اور پھر اْنھیں جانچ کے لیے رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

اندیشہ ہے کہ وہ ایبولہ وائرس سے متاثر ہیں۔اسپتال لے جاتے ہوئے اْنھیں احتیاطی ٹیکے اور ماسک پہننے کے لیے دیے گئے ہیں۔وزارتِ صحت نے مسافروں کی جانچ کے لیے ایئرپورٹ پر دو میڈیکل ٹیمیں تعینات کی ہیں۔

(جاری ہے)

طیارے کو ایئر پورٹ پر اْترتے ہی الگ تھلگ مقام پر لے جایا جاتا ہے اورجھاز میں لگے زینوں سے اترنے سے قبل مسافروں کی جانچ کی جاتی ہے۔ایبولا وائرس سے متاثر ملک سے لوٹنے والوں کے لیے چار امیگریشن کاوٴنٹر بنائے گئے ہیں جہاں تھرمل سکینر لگائے گئے ہیں، جن کے ذریعے مسافروں کے جسم کا ٹمپریچر جانچا جاتا ہے اور اگر کسی مسافر میں ایبولا وائرس کی علامتیں پائی جاتی ہیں تو انھیں براہ راست اسپتال بھیج دیا جاتا ہے۔

اس سے قبل ممبئی ایئرپورٹ پر لاگوس، نائیجیریا سے آنے والے ایک 32 سالہ مسافر کی جانچ کی گئی جس میں بیماری کی کوئی علامت نہیں پائی گئی جب کہ منگل کو ممبئی میں ایبولہ وائرس سے متاثرہ دو ملکوں سے آنے والے 84 مسافروں کی جانچ کی گئی۔’نیگیٹو رپورٹ‘ آنے کے بعد، اْنھیں چھٹی دے دی گئی۔ دریں اثنا، بھارتی ارکان پارلیمنٹ کے ایک وفد نے جنوبی افریقہ کا اپنا دورہ آخری لمحوں میں منسوخ کردیا ہے۔ وفد میں شامل بعض ارکان نے ایبولہ وائرس سے انفیکشن کا اندیشہ ظاہر کیا تھا۔یاد رہے کہ ایبولا وائرس سے پھیلنے والی متعدی بیماری سے مغربی افریقہ میں 1200سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی