صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا داتادربارہسپتال لاہورکا تفصیلی دورہ

ہفتہ 13 نومبر 2021 17:08

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا داتادربارہسپتال لاہورکا تفصیلی دورہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2021ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے داتادربارہسپتال لاہورکا تفصیلی دورہ کیا اور داتادربارہسپتال لاہورکے حالات بہترکرنے کا عہدکرلیا۔اس موقع پر سیکرٹری محکمہ اوقاف نبیل جاوید،میاں حامدمحمود،چیئرمین عبدالغفورپپو،رانانسیم،حاجی فرید،ملک کامران،ایم ایس ڈاکٹرحمیدوڈاکٹرزکی کثیرتعداد بھی  موجود تھی - ڈاکٹریاسمین راشدنے داتادربارہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔

ایم ایس داتادربارہسپتال نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو مشکلات سے آگاہ کیا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے منعقدہ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی -صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے تقریب کے شرکا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ داتادربارہسپتال لاہور125بستروں پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

داتادربارہسپتال میں آنے والے مریضوں کوبہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے محکمہ صحت مکمل معاونت کرے گا۔

داتادربارہسپتال لاہورکے حالات بہترکرنے کیلئے محکمہ اوقاف کے ساتھ معاہدہ سائن کریں گے اور انشا اللہ آج کے اس اکٹھ کا نتیجہ انتہائی مثبت ہوگا۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارمحکمہ صحت نے46000سے زائد ڈاکٹرز،نرسز،میل نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف بھرتی کیاہے۔دس ہزارمزیداسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن کے ذریعے صوبہ بھرکے ڈاکٹرزکوکروڑوں روپوں کے بلا سودقرضے دیئے جارہے ہیں۔

حکومت ڈاکٹرزکو بلاسودقرضے دینے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کا بجٹ دیتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ماں اور بچہ کی صحت کویقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی سطح پر  اورپنجاب میں ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے آٹھ اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔پنجاب میں مدراینڈ چائلڈ ہسپتالوں سمیت11بڑے ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔گنگارام ہسپتال لاہورمیں 650بستروں پر مشتمل مدراینڈ چائلڈ بلاک تعمیرکیاجارہاہے۔

گنگارام ہسپتال لاہورمیں 650بستروں پر مشتمل مدراینڈ چائلڈ بلاک کو مئی2022تک مکمل کرلیاجائے گا۔داتادربارہسپتال لاہورکو24گھنٹے فعال کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔محکمہ صحت پنجاب کی تاریخ میں کئی سالوں سے منتظرڈاکٹرزکی ریکارڈ ترقیاں کی ہیں۔داتادربارہسپتال لاہورمیں ترقی کے منتظرڈاکٹرزکی ترقیاں بھی ترجیحی بنیادوں پر کروائی جائیں گی۔

وزیر صحت نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہونے کے ناطے پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کریں گے۔عمران خان پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔عمران خان 31دسمبرسے پنجاب کے تمام 2کروڑ93لاکھ خاندانوں کو یونیورسل ہیلتھ کوریج کی سہولت دینے جارہے ہیں۔پنجاب کے تمام خاندانوں کو صحت سہولت کارڈ فراہم کرنا وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی روشن خیالی کی عمدہ مثال ہے۔

صحت سہولت کارڈ کے حامل خاندان پنجاب کے سرکاری و نجی ہسپتالوں سے 10لاکھ روپے تک کا مفت علاج کروا سکیں گے۔صحت سہولت کارڈ کا حامل خاندان سٹنٹس،شوگر،ڈائیلسز،ڈلیوری،حادثات،کینسر،سرجری اور کیموتھراپی جیسی مفت سہولیات حاصل کرسکیں گے۔حکومت عوام کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔حکومت صوبہ کے تمام خاندانوں ں کو صحت سہولت کارڈ کی فراہمی کیلئے 332ارب روپے خرچ کررہی ہے۔

ماضی کی کسی حکومت نے عوام کی بہتری کا نہیں سوچا۔امریکہ سمیت تمام ممالک میں ہیلتھ انشورنس کے پیسے دینے پڑتے ہیں۔پاکستان میں حکومت عوام کو صحت کی مفت سہولت فراہم کررہی ہے۔وزیراعظم عمران خان31دسمبرکو لاہورسے یونیورسل ہیلتھ کوریج کاآغازکریں گے۔ابھی تک خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے 85لاکھ خاندانوں کوصحت سہولت کارڈ دے چکے ہیں۔

صحت کی بہترسہولیات ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔متوسط گھرانوں میں بیماری ڈیرے ڈال لے تو بہت مشکل ہوتی ہے۔حکومت نے کوروناکے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے14ارب روپے خرچ کئے ہیں۔پنجاب میں ویکسی نیشن کی بہت بڑی مہم چلارہے ہیں۔کارکنان نے حلقہ125میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد شہریوں کو ویکسینیٹ کروانے میں کرداراداکیاہے۔وزیراعظم عمران خان عوام کو جلداحساس کارڈ اور کسانوں کوکسان کارڈ فراہم کریں گے۔

داتادربارہسپتال لاہورکے حالات بہترکرنے کی پوری تسلی دیتی ہوں۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ اوقاف نبیل جاوید نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ داتادربارہسپتال لاہورکی بہتری کی ذمہ داری اٹھانے پر وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکے مشکورہیں۔کوروناکی وبا پرقابوپانے کیلئے وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی