ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے وزیراعظم کا پروگرام مکمل طور پر ناکام ‘ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

جمعہ 11 مئی 2007 12:15

اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار11 مئی2007) سینٹ کے اراکین نے ملک میں ہیپاٹائٹس کے مرض کے تشویشناک حد تک پھیلنے اور وزیراعظم کے پروگرام برائے تدارک ہیپاٹائٹس کی ناقص کارکردگی پر سخت تنقید کی ہے پروگرام کا نصف عرصہ گزرجانے کے باوجود ملک میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی اصل تعداد کا کوئی علم نہیں ہے اس مسئلہ پر الگ سے بحث کرانے پر ایوان نے اتفاق کیا قبل ازیں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر شیر افگن خان نیازی نے ایوان بالا کو بتایا کہ ملک میں ہیپاٹائٹس کے خاتمہ کے لئے 2594 ارب روپے کی لاگت سے وزیراعظم کے پروگرام برائے کنٹرول تدارک ہیپاٹائٹس شروع کیا گیا ہے جس کے تحت فروری 2007ء تک 9150 ہیپاٹائٹس سی اور 1301 ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں کا مفت علاج کیا گیا ہے اس وقت پاکستان میں 1.5 ملین افراد اندھے ہیں اور اندھے پن کی روک تھام کیلئے پانچ سالہ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر پارلیمانی امور نے ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ کیلئے سہولیات فراہم نہ کرنے کے حوالے سے ایک ضمنی سوال پر مکمل اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ملک میں صاف پانی کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جاتی ہیپاٹائٹس کی روک تھام ممکن نہیں ہے اراکین سینٹ نے وزارت صحت کی جانب سے ٹارگٹ کا 498 فیصد حاصل کرنے کے بیان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا کہ لوگوں کو مفت علاج مہیا نہیں کیا جارہا جبکہ دعویٰ 498 فیصد کا کیا گیا ہے جبکہ اراکین نے ملک میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی کل تعداد معلوم نہ ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سالہ پروگرام میں سے آدھا پروگرام گزر گیا ہے اور صرف 9150 افراد کا علاج کیا گیا ہے ڈھائی سال میں اس منصوبے کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا ہے ملک میں پچاس ہزار ورکرز میں سے صرف پچیس ہزارکا ٹیسٹ اور گیارہ سو کا علاج کیا گیا ملک میں ہیپاٹائٹس کے حوالے سے صورتحال بہت خطرناک ہے اس پر ایوان میں الگ سے بحث کی جائے جس پر چیئرمین سینٹ نے وفاقی وزیر صحت کے بیرون ملک دورے سے واپس آنے پر بحث کرانے کا کہا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی