قصور، ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کا اجلاس ،کوروناویکسی نیشن مہم ریڈ کا جائزہ

پیر 15 نومبر 2021 12:57

قصور،  ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کا اجلاس ،کوروناویکسی نیشن     مہم ریڈ کا جائزہ
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2021ء) صوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر کے زیر صدارت کوروناویکسی نیشن کی خصوصی مہم ریڈ اور ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کا اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ارشد بھٹی‘چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر پرویز اقبال‘ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسرچوہدری اسرار انجم‘پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پروفیسر حاجی محمد ڈوگر‘محمد عابد ڈوگر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کو محکمہ ہیلتھ کے افسران نے کرونا کی خصوصی مہم ریڈ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں کرونا سے بچاؤ کی خصوصی مہم ریڈ کو کامیابی کیساتھ مکمل کیا گیا ہے جس کیلئے 433ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور مقرر کردہ ٹارگٹ کو مکمل کیا گیا۔

(جاری ہے)

کرونا کی خصوصی مہم ریڈ کے دوران ضلع بھر میں 4لاکھ 17ہزار 686افراد کی ویکسی نیشن کی گئی جن میں سے 2لاکھ 52ہزار 411افراد کو پہلی جبکہ 1لاکھ 65ہزار 275افراد کو ویکسی نیشن کی دوسری ڈوز لگائی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں ابتک 12لاکھ سے زائد افراد کو پہلی جبکہ 5لاکھ 69ہزار سے زائد افراد کو دوسری ویکسی نیشن ڈوز کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔ جس پر صوبائی وزیر کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ کرونا ویکسی نیشن کے عمل میں مزید بہتری لائی جائے تا کہ جلد ازجلد تمام شہریوں کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل ہو سکے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اپنی اور اپنے پیاروں کی ویکسی نیشن لازمی کروائیں تا کہ ہم کرونا جیسی موذی بیماری سے نجات حاصل کر سکیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی