ڈینگی شدت اختیار کر گیا، پلیٹ لیٹس کی فراہمی اور اسپرے مہم بھی بند

سیرو ٹائپ ٹو تبدیلی رونما ہونے سے ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں میں مختلف پیچیدگیاں سامنے آرہی ہیں، ڈاکٹر سعید خان

منگل 16 نومبر 2021 12:35

ڈینگی شدت اختیار کر گیا، پلیٹ لیٹس کی فراہمی اور اسپرے مہم بھی بند
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2021ء) کراچی سمیت سندھ بھرمیں ڈینگی وائرس شدت اختیار کر رہا ہے، متاثرہ مریضوں کوسرکاری سطح پرپلیٹ لیٹس کی فراہمی بھی روک دی گئی ہے جبکہ ڈینگی وائرس میں سیروٹائپ ٹو کی تبدیلی کی تصدیق کردی گئی ہے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں غیر اعلانیہ طور پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے مہم بند کردی گئی، کراچی اور سندھ کے عوام ڈینگی اور ملریا کے رحم و کرم پر ہیں، کئی سالوں سے ڈینگی وائرس کا سبب بننے والے مچھروں کے خلاف کوئی مہم شروع نہیں کی جاسکی جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے ویکٹر بورن ڈیزیز کو اسپرے مہم کیلیے کروڑ روپے جاری کیے جاتے ہیں، اسپرے مہم نہ ہونے کی وجہ سے ڈینگی وائرس ہر سال شدت سے حملہ آور ہورہا ہے۔

موجودہ موسم میں ملریا کا مرض بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے، معلوم ہوا ہے کہ ویکٹر بورن ڈیزیز/ ڈائریکٹر جنرل ویکٹر بورن 20 گریڈ کی اسامی پر 19 گریڈ کے ڈاکٹر تیرت داس کو تعینات کررکھا ہے، بتایا جاتا ہے کہ ان کی تعیناتی سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ تین سال قبل صوبائی محمکہ صحت نے نوٹیفکیشن کے ذریعے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں کو مفت پلیٹلیٹ کی فراہمی کا اعلان کیا تھا جو غیر اعلانیہ طور پر مریضوں کیلیے بند کردیا گیا ہے۔

اب متاثرہ مریضوں کو پلیٹلیٹ کے حصول کے لیے 25 سے 40 ہزار روپے ادا کرنے پڑتے ہیں اور اس کے ساتھ کم سے کم 2 سے 4 ڈونر دینے پڑتے ہیں، ریکٹر بورن ڈیزیز کے اس ظالمانہ اقدام پر شدید غم اور غصے کا اظہار کیا ہے۔ڈائویونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر سعید خان نے اس ضمن میں بتایاڈینگی وائرس میں سیروٹائپ ٹو تبدیلی رونما ہوچکی ہے جیس کی وجہ سے ڈینگی وائرس میں متاثرہ مریضوں میں مختلف پیچیدگیاں سامنے آرہی ہیں۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے نہ ہونے کی وجہ سے مچھروں، اور الرجی پیدا کرنے والے حشرت الاراض کی افزائش نسل کی وجہ سے الرجی سمیت مختلف امراض خاموشی سے جنم لے رہے ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق کراچی مچھروں کی افزائش نسل کی بہترین نرسری بن چکا ہے، کراچی سمیت سندھ میں موم سون کا موسم شروع ہوتے ہی ڈنگی وائرس کا سبب بننے والے ایڈیزایجپٹی مچھروں کی افزائش نسل شروع ہوگئی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی