بند کریں
صحت صحت کی خبریںوزیراعلیٰ شہبازشریف سے بیجنگ میں سرمایہ کاروں کی ملاقات، انرجی، انفراسٹرکچر اور صحت کے شعبے ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 28/08/2014 - 13:21:41 وقت اشاعت: 28/08/2014 - 12:57:00 وقت اشاعت: 28/08/2014 - 12:56:52 وقت اشاعت: 27/08/2014 - 21:27:14 وقت اشاعت: 27/08/2014 - 19:46:36 وقت اشاعت: 27/08/2014 - 19:44:12 وقت اشاعت: 27/08/2014 - 19:39:43 وقت اشاعت: 27/08/2014 - 17:15:58 وقت اشاعت: 27/08/2014 - 16:22:48 وقت اشاعت: 27/08/2014 - 16:22:45 وقت اشاعت: 27/08/2014 - 14:50:56

وزیراعلیٰ شہبازشریف سے بیجنگ میں سرمایہ کاروں کی ملاقات، انرجی، انفراسٹرکچر اور صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پر آمادگی

چینی صدر ستمبر کے وسط میں پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں دورہ پاکستان کیلئے غیر معمولی اہمیت رکھتاہے‘ شہبازشریف، , چینی صدر چین کے تعاون سے بجلی اور انفراسٹرکچر کے جاری منصوبوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے , احتجاجی دھرنوں سے ترقیاتی منصوبوں کو غیر معمولی نقصان پہنچا ہے، راولپنڈی ،اسلام آباد میٹروبس منصوبے کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہاہے , چین پاکستان کا دوست ہے ، اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے ،جلد کنٹریکٹر ز کا ا نتخاب کر لیا جائیگا، , وزیراعلیٰ پنجاب کا پاک چین جوائنٹ کوآرڈنیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب ،چینی حکام و سرمایہ کار کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں , خنجراب ، گوادرموٹروے کی تعمیر خطے میں وسیع تر اقتصادی تعاون کاپیش خیمہ ثابت ہوگی ‘ وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال ، , گوادر پورٹ کی تعمیر و ترقی کیلئے کام تیزی سے جاری ہے ،اراضی کے حصول کاعمل مکمل ہو چکا،عبدالمالک بلوچ وزیراعلی بلوچستان

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ چین کے صدر ژی جن پنگ ستمبر کے وسط میں پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں ،چینی صدر کا یہ دورہ پاکستان کے لئے غیر معمولی اہمیت رکھتاہے او رپوری پاکستانی قوم ان کے استقبال کے لئے تیار ہے۔وہ بدھ کے روز بیجنگ میں پاک چین جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے بعد پی ٹی وی کے نمائندے سے گفتگو کر رہے تھے۔

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہاکہ اپنے دورے کے دوران چینی صدر پاکستان میں چین کے تعاون سے بجلی اور انفراسٹرکچر کے جاری منصوبوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ حزب اقتدار اور حزب اختلاف سے قطع نظر پوری پاکستانی قوم چینی صدر کے استقبال کیلئے چشم براہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ احتجاجی دھرنوں سے ترقیاتی منصوبوں کو غیر معمولی نقصان پہنچا ہے اور راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس منصوبے کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

پیشترازیں پاک چین جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے تیسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایاکہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے او ربہت جلد اس کے کنٹریکٹرز کا ا نتخاب کر لیا جائے گا۔ وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خنجراب ، گوادرموٹروے کی تعمیر خطے میں وسیع تر اقتصادی تعاون کاپیش خیمہ ثابت ہوگی ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاک چین دوستی کی نئی تاریخ رقم کی جا رہی ہے ۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے اجلاس کو اکنامک کوریڈور کے منصوبے کے ضمن میں ہونے والی پیشرفت کی تفصیلات سے آگا ہ کیا ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اس موقع پر بتایاکہ گوادر پورٹ کی تعمیر و ترقی کے لئے تیزی سے کام جاری ہے اور ا س ضمن میں اراضی کے حصول کاعمل مکمل ہو چکاہے ۔

انہوں نے کہاکہ صوبے میں گزشتہ بر س کے دوران امن عامہ کی صورتحال میں بھی بہتری آئی ہے اور آنے والا دور بلوچستان کی تعمیر و ترقی کا دور ہوگا ۔دریں اثناء وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے بیجنگ میں چینی حکام اور سرمایہ کار کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر چینی سرمایہ کاری چین کا پاکستان پر بھرپور اعتماد کا مظہرہے۔

چین نے پاکستان کو تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پیکیج دے کر دوستی کا حق نبھایا ہے اور پاکستان میں چین کے سرمایہ کار اور مختلف کمپنیاں متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ پاکستان کے مختلف شعبوں کی ترقی میں چین کا تعاون لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے اشتراک سے اکنامک کوریڈور کا منصوبہ بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے پاکستان معاشی طو رپر مضبوط ہوگا اور ملک میں تجارتی، معاشی و صنعتی سرگرمیاں بڑھیں گی جس سے غربت اور بیروزگاری کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ معاشی لحاظ سے انتہائی اہمیت کے حامل اکنامک کوریڈور کے منصوبے پر مطلوبہ رفتار سے عملدرآمد یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان خصوصاً پنجاب میں چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ اس موقع پر انرجی، انفراسٹرکچر اور صحت کے شعبے میں چین کی طرف سے مزید سرمایہ کاری پر آمادگی کا اظہار کیا گیا۔

27/08/2014 - 19:44:12 :وقت اشاعت