تعلیم اور صحت کے مسائل حل کرکے ہی فلاحی ریاست کا خواب پورا کیا جاسکتا ہے، فاروق احمد خان ،

پاکستان کی بنیاد ہی فلاحی ریاست کے تصور پہ رکھی گئی تھی، حکمران یہ ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے ہیں،حکمرانوں نے ذاتی اور گروہی سیاست کو فروغ دے کر قوم کو گمراہی میں مبتلا کررکھا ہے، سٹیزن فرسٹ پروگرام کے تحت ڈائیلاگ کی نشست سے خطاب

جمعرات 28 اگست 2014 19:56

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) تعلیم اور صحت کے مسائل حل کرکے ہی فلاحی ریاست کا خواب پورا کیا جاسکتا ہے۔پاکستان کی بنیاد ہی فلاحی ریاست کے تصور پہ رکھی گئی تھی لیکن حکمران یہ ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے ہیں۔ حکمرانوں نے ذاتی اور گروہی سیاست کو فروغ دے کر قوم کو گمراہی میں مبتلا کررکھا ہے۔ عوام اور حکمرانوں میں دوریوں کو ختم کرنے کے لئے حکمرانوں کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار چولستان ڈویلپمنٹ کونسل کے ایگزیکٹو ڈایئریکٹر فاروق احمد خان نے سٹیزن فرسٹ پروگرام کے تحت ڈائیلاگ کی نشست منعقدہ مرکزی ہال چولستان ڈویلپمنٹ کونسل کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ ارکانِ پارلیمنٹ کا کام ایسی قانون سازی کرنا ہے جس سے انسانی ترقی ممکن ہو ۔

(جاری ہے)

حکمرانوں کو چاہیے کہ ایسا نظام بنائیں جس سے ادارے مضبوط ہوں اور شخصیت پرستی کی نفی ہو۔

صحت کی بہترین سہولیات، سماجی انصاف کی فراہمی، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ، تعلیم کے یکساں مواقع اور غربت کے خاتمے سے ہی پاکستان کی حقیقی ترقی ممکن ہے۔ صرف آئین وقانون کی بالادستی سے ہی گورنمنٹ کی رٹ قائم رہ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیزن فرسٹ پروگرام کا بنیادی مقصد عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان رابطوں کو فروغ دینا ہے تاکہ عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کی جانب پیش قدمی کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی بدولت ضلع بہاولپور کی مختلف یونین کونسلزکے صحت اور تعلیم کے حوالے سے مسائل کو عوامی نمائندوں تک پہنچانے اور ان کے حل میں بہت مدد ملی ہے۔اس پروگرام نے عوام کو یہ موقع دیا ہے کہ وہ اپنے مسائل پر امن طریقے سے عوامی نمائندوں اور ریاستی اداروں تک پہنچا سکتے ہیں۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ممتاز دانشور اور کالم نگار ملک حبیب اللہ بھٹہ نے کہا ہمیں اپنا معاشرتی کردار پہچاننے کی ضرورت ہے ۔

کوئی بھی کام کرنے کے لئے جذبہ درکار ہوتا ہے۔ ہمیں آج ہنرمندوں کی اشد ضرورت ہے ہنر مند معاشروں میں لا قانونیت نہیں ہوتی کیونکہ ایسے معاشرے اپنے حقوق سے آشنا ہوتے ہیں اور کسی فرد کی حق تلفی ممکن نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ دریا تہذیبوں کی بقاء کی ضمانت ہوتے ہیں مگر ہمارے دریا سوکھ رہے ہیں جس کی وجہ سے اس خطے کی تہذیب کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔

ہم سب کو مل کر اس قومی مسئلہ پر آواز اٹھانی چاہیے۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ملک آصف رحیم چنڑ نے کہا کہ یہ ہمارے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ سارک ممالک میں صرف پاکستان ہے جہاں بین الاقوامی معیار کی ایمرجنسی سروس کام کررہی ہے۔ ہمارا عملہ محدود وسائل کے باوجود بڑی محنت سے 24 گھنٹے خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سروس کا مقصد ہر شہری کو بلا امتیاز ایمرجنسی سروس موقع پر فراہم کرنا ہے۔ اس سروس کو کامیابی سے چلانے کے لئے ہمیں عوام کا تعاون ہمیشہ درکار رہتا ہے خاص طور پر عوام غیر ضروری کالز نہ کیا کریں انہوں نے بتایا کہ سروس سنٹر کو موصول ہونے والی 90 فیصدکالز جھوٹی ہوتی ہیں۔ڈاکٹر اصغر ہاشمی ڈین سائنس فیکلٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے یونیورسٹی کی تعلیمی میدان میں خدمات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلا میہ یونیورسٹی نوجوانوں کو علم کی دولت سے آراستہ کرکے اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔

اسلامیہ یونیورسٹی میں بہاولپور کے طلبہ وطالبات کے لئے 50 فیصد نشستیں مختص کی گئی ہیں تاکہ یہاں کے ذہین نوجوان اسی شہر میں تعلیم حاصل کرسکیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی کے تمام کورسز کو علاقائی ضروریات کے مطابق جدید خطوط پر بنایا گیا ہے تاکہ طلبہ اپنے آپ کو مستقبل کے رحجانات سے سے ہم آہنگ کرسکیں۔ یونیورسٹی کے وٹرنری کالج اور انجنیئرنگ کالج کے قیام سے نوجوانوں کو لائیوسٹاک اور زرعی تحقیق کے مواقع میسر آرہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چولستان کا خطہ لائیو سٹاک کی دیکھ بھال کے لئے اپنا ایک خاص مقام رکھتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اس حوالے سے ضروری اقدامات کرے تاکہ اس علاقے میں معاشی محرومیوں کا ازالہ کیا جاسکے۔تقریب میں زرعی قرضہ جات کی فراہمی کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے زرعی ترقیاتی بینک کے سینئر نائب صدر پرویز انجم نے کہا کہ زرعی ترقیاتی بینک بلا تخصیص مردو عورت زرعی قرضہ جات کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے ۔

قرضہ کی درخواستوں پر ایک ہفتہ کے اند ر عملدرآمد کیا جاتا ہے ۔قائدِ اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کے پروفیسر ڈاکٹر منیر اظہر نے کہا کہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال محدود وسائل کے باوجود لوگوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کررہا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملکی بجٹ کا زیادہ تر حصہ صحت کے شعبہ میں لگایا جائے تاکہ لوگوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

تقریب میں مختلف یونین کونسلز کے خواتین و حضرات ، طلبہ و طالبات ، سماجی کارکنان، صحافی ، سیاسی کارکنان ، وکلاء اور ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں چولستان ایوارڈ، امن میلہ ، امن مشاعرہ اور آزادی فیسٹول کے رضاکار طلبہ وطالبات اور شہری دفاع کے رضاکاروں کو تعریفی اسناد بھی پیش کی گئی۔ ان رضاکاروں کا تعلق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ،قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور اور محکمہ شہری دفاع بہاولپورسے تھا۔تقریب کی نظامت کے فرائض معروف سماجی کارکن رضیہ ملک نے ادا کئے۔ انہوں نے کہا عوامی مسائل کے حل کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی