کپواڑہ، مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپ میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 6ہوگئی،بارہمولہ میں فوج نے ذہنی مریض کو گولیاں مارکر اپاہج بنادیا،جموں میں تربیت کے دوران فوجی مارا گیا ۔بارہ مولہ میں تاجر کی مارپیٹ اور گرفتاری کیخلاف ہڑتال اورمظاہرے، راجوری میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا نے کے خلاف سینکڑوں افراد کے مظاہرے

ہفتہ 12 مئی 2007 12:27

سرینگر ( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار12 مئی2007) ضلع کپوارہ میں جنگ بندی لائن کے قریب لشڈٹ علاقے میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ہو نے والی جھڑپ میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 6ہوگئی ہے۔ادھر بارہمولہ میں فوج نے ایک ذہنی مریض کو گولیاں مارکر اپاہج بنادیاجبکہ پریس کالونی ریذیڈنسی روڑ سرینگر پرایک ماروتی کار کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی اورجموں میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

بارہ مولہ میں تاجر کی مارپیٹ اور گرفتاری پر ہڑتال ہوئی اور فوج کے خلاف مظاہرے کئے گئے ۔چنگس راجوری میں بھارتی فوجی نے ایک نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کے خلاف سینکڑوں افراد نے مظاہرے کئے ۔پولیس نے بتایا کہ لشڈٹ گلاب پوسٹ مڑھل سیکٹر کپوارہ میں دراندازی کی کوشش کے دوران بھارتی فوج کی 7پیرا اور جنگجوؤں کے درمیان جوجھڑپ ہوئی تھی اس میں صوبیدار دلیپ سنگھ اور سپاہی روی کمار کے علاوہ سپاہی ہری پرساد شدید طور پر زخمی ہوئے تھے جو بعدمیں اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ بیٹھے۔

(جاری ہے)

اس جھڑپ کے دوران جنگلوں میں چھپے بیٹھے جنگجوفرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔ادھر جمعرات کو سٹیڈیم کالونی بارہمولہ میں تعینات 46آر آر کیمپ کے نزدیک ایک ذہنی طور مریض 65سالہ غلام نبی بٹ ولد محمد رمضان ساکن سیر سوپور کہیں جارہا تھا تو فوجی اہلکاروں کو اس پر جنگجو ہونے کا شبہ ہوا اوراسے رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن ذہنی مریض فوجی اہلکاروں کا اشارہ نہیں سمجھ سکا جس کے بعد اس کی ٹانگوں پر قریب10گولیاں داغی گئیں۔

ذہنی مریض کی حالت انتہائی تشویشناک قرار دی جارہی ہے اوراسے نازک حالت میں برزلہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اس کے گھروالوں کاکہنا ہے کہ اس کی دونوں ٹانگیں ناکارہ ہو گئی ہیں۔دریں ا ثناء آج پریس کالونی میں لال رنگ کی ماروتی گاڑی زیر نمبرJK04/8109کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی ۔ اس موقع پر بم ڈسپوزل اسکارڑ کو طلب کیا گیا جنہوں نے گاڑی کی باریک بینی سے تلاشی لی تاہم اس میں سے کوئی قابل اعتراض چیز برآمد نہیں کی گئی ۔

دریں اثناء جموں میں فوج کا ایک جوان فلائی منڈل فائرنگ رینج میں پریکٹس کے دوران مارٹر کے دھماکہ میں ہلاک ہوگیا۔ سپاہی ونود کمار یادو مارٹر داغنے کی مشق کررہا تھا کہ یکایک ایک گولہ کے پھٹنے سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔فوج نے اس واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔گذشتہ ہفتہ کٹھوا ضلع میں فائرنگ کی مشق کے دوران ایک جوان ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا تھا۔

بارہ مولہ میں بھارتی فوج کی 46آر آر کے اہلکاروں نے ایک تاجر ظہور احمد ڈار کو آزاد گنج کے علاقے میں مارپیٹ کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار کرلیا جس کے خلاف قصبے میں ہڑتا ل ہوگئی اور لوگوں نے مظاہرے کئے ۔ دریں اثناء راجوری کے چنگس علاقے میں بھارتی فوج ٹریٹوریئر آرمی کے اہلکار نے ایک نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد علاقے کے لوگ جمع ہوگئے اور انہوں نے بھارتی فوج کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی