اسلام آباد ،ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو تمباکو نوشی سے پاک ہسپتال قرار دیے دیاگیا

جمعرات 25 نومبر 2021 12:56

اسلام آباد ،ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو تمباکو نوشی سے پاک ہسپتال قرار دیے دیاگیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2021ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو وزارت صحت کی جانب سے تمباکو نوشی سے پاک ہسپتال قرار دیا گیا۔اس موقع پر اسلام آباد انتظامیہ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کے اعلی عہداداران کی موجودگی میں سموک فری ہسپتال کی تختی کی نقاب کشائی کی گئی۔

ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرنل (ر) ڈاکٹر غلام مجتبیٰ عباسی اور ڈائریکٹر ہسپتال ڈاکٹر عریج نیازی کی قیادت میں ہسپتال انتظامیہ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ تقریب کے شرکاءنے ہسپتال کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے ہسپتال کی معیاری سہولیات کا مشاہدہ کیا اور بہترین ماحول کو سراہا۔ منیجنگ ڈائریکٹر یاسر خان نیازی نے ہسپتال کو سموک فری کیپٹل پراجیکٹ کا حصہ بنانے پر وزارت صحت کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیئر سیٹ اپ میں صحت مند اور تمباکو نوشی سے پاک ماحول ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال پراجیکٹ کی کامیابی کے لیے وزارت صحت، اسلام آباد انتظامیہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اور ڈبلیو ایچ او کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزارت صحت کی ڈائریکٹر ٹوبیکو کنٹرول ڈاکٹر ثمرہ مظہر نے بتایا کہ وزارت اسلام آباد میں تمباکو نوشی کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، اس مقصد کے حصول کے لیے ڈاکٹر اکبر نیازی ہسپتال جیسے اداروں کا تعاون قابل قدر ہے۔

اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد و فوکل پرسن برائے تمباکو کنٹرول شہریار عارف خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیاءاور پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر منہاج السراج نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مقامات، ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو تمباکو نوشی سے پاک کرکے عوام کے لئے محفوظ بنانا ہماری ا جتماعی اخلاقی ذمہ داری اور قانونی فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آنے والی نسلوں کو تمباکو کے استعمال جیسے غیر صحت بخش رویوں میں ملوث ہونے سے بچانے کے لیے ایسے اقدامات اشد ضروری ہیں۔ ڈاکٹر منہاج السراج نے کہا کہ پاکستان ان ممالک کی فہرست میں آتا ہے جہاں تمباکو کے استعمال سے بہت بڑی تعداد میں بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی