کوئٹہ میں سرکاری دفاتر ، بینکوں ، عوامی مقامات پر کورونا ویکسی نیشن کارڈ لازمی قرار

جمعرات 25 نومبر 2021 16:26

کوئٹہ میں  سرکاری دفاتر ، بینکوں ، عوامی  مقامات پر   کورونا ویکسی نیشن کارڈ   لازمی قرار
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2021ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ سرکاری دفاتر اور پبلک مقامات میں کورونا  ویکسین  نہ لگانے والے افراد کے داخلے پر پابندی ہے اس سلسلے میں کورونا ویکسی نیشن کاڈر کو لازمی قرار دے کر نگرانی کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس کے بعد سول سیکرٹریٹ اور ڈپٹی کمشنر آفس میں بغیر ویکسی نیشن کارڈ  انٹری نہیں دی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورونا ویکسی نیشن مہم کے حوالے سے سول سیکرٹریٹ میں داخل ہونے والے افراد کی نگرانی کے موقع پر میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ ویکسی نیشن کاڈر چیک کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگوانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  سنڈیمن سول ہسپتال،بی ایم سی،بے نظیر ہسپتال ،شیخ زید ہسپتال و دیگرہسپتالوں میں    (دن کے وقت)ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے صرف ایمرجنسی مریض کا داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ   شہر کے بڑے شاپنگ مالز   پر بھی یہ پابندی عائد ہو گی۔کورونا ویکسی نیشن کارڈ  کے بغیر تمام سرکاری دفاتر، بینک  اور تمام عوامی مقامات پر پابندی نافذ رہے گی۔انہوں نے کہاکہ عوام کی سہولت کے لیے سنڈیمن صوبائی ہسپتال،بی ایم سی ہسپتال، شہید بے نظیر ہسپتال، فاطمہ جناح ہسپتال، شیخ زید ہسپتال،مفتی محمود ہسپتال کچلاک۔تمام بنیادی مراکز صحت،ڈپٹی کمشنر افس،سیکرٹریٹ کے گیٹ کے علاوہ ملینیم مال،داؤد شاپنگ مال،ہارون شاپنگ مال اورصفا شاپنگ مال میں ویکسی نیشن کاؤنٹر قائم کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن کے حوالے سے عوام میں رحجان کم ہے لہذا اس مہم کا مقصد لوگوں کو آگاہ کرنا اور ویکسین کروانا ہے۔اس کے علاوہ اگلے مرحلے میں تمام دیگر سرکاری دفاتر،پولیس سٹیشنز،پوسٹ افس،انکم ٹیکس آفس اور کسٹم آفس میں بغیر ویکسی نیشن کارڈ  لوگوں کے داخلے  پر پابندی کے حوالے سے عمل درآمد کررہے ہیں جبکہ شہر میں شادی ہالز اور تمام ریسٹورنٹس میں ویکسی نیشن کے بغیر داخلے  پر کارروائیاں کررہے ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل  کی  کہ کسی بھی تکلیف سے بچنے کے لیے قریبی سینٹر سےجلداز جلد ویکسین لگوائیں اور اپنا ویکسی نیشن کارڈ اپنے پاس رکھیں۔انہوں نے کہا کہ رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں جنہوں نے کوروناویکسین  نہیں لگائی ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنے اور داخلے پر پابندی پر ہرصورت عمل درآمد کروایا جائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی