پی ٹی آئی کی حکومت جنوبی پنجاب میں صحت کی سہولیات میں بہتری کے منصوبوں پر کام کررہی ہے ، یاسمین راشد

بجلی کی فراہمی کے لیے 450 ملین کا گرڈ اسٹیشن بھی تعمیر کیا جائیگا متبادل پاور سپلائی کے لیے چار بڑے جنریٹر بھی نصب ہوں گے ، صوبائی وزیر

جمعرات 25 نومبر 2021 16:41

پی ٹی آئی کی حکومت جنوبی پنجاب میں صحت کی سہولیات میں بہتری کے منصوبوں پر کام کررہی ہے ، یاسمین راشد
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت جنوبی پنجاب میں صحت کی سہولیات میں بہتری کے منصوبوں پر کام کررہی ہے تاکہ عوام کو علاج معالجہ کی جدید اور معیاری سہولیات میسر آسکیں ۔یہ بات انہوں نے نشتر ٹو ہسپتال کے تعمیراتی منصوبہ کا معائنہ کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر سیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب نادر چٹھہ، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی رانا الطاف، چیئرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز جنجوعہ بھی موجود تھے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ 8 ارب84 کروڑ روپے مالیت کا یہ منصوبہ جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے تحفہ ہے اس کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ 58 ایکڑرقبہ پر مشتمل نشتر ٹو میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے لیے بھی جگہ مختص کی گئی ہے ،500بیڈ پر مشتمل پانچ منزلہ ہسپتال کی عمارت کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس منصوبہ میں مریضوں کے لواحقین کے لیے تین منزلہ سرائے بھی تعمیر کی جا رہی ہے جس میں 200 افراد کی رہائش کی گنجائش ہو گی ڈاکٹر اور دیگر طبی عملہ کے لیے رہائشی بلاک بھی تعمیراتی منصوبہ کا حصہ ہے۔ بجلی کی فراہمی کے لیے 450 ملین کا گرڈ اسٹیشن بھی تعمیر کیا جائیگا متبادل پاور سپلائی کے لیے چار بڑے جنریٹر بھی نصب ہوں گے ،مرکزی عمارت کا ڈھانچہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے عمارت میں کولنگ اور ہیٹنگ کا مرکزی نظام بھی نصب ہو گا طبی آلات و مشینری کی جلد خریداری کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی