اسلام آباد میں درجہ حرارت گرنے پر ڈینگی کیسز میں کمی، آٹھ کیسز رپورٹ ، پنچاب میں مزید چار افراد چل بسے

اسلام آباد میں درجہ حرارت گرنے پر ڈینگی کیسز میں کمی، آٹھ کیسز رپورٹ ، پنچاب میں مزید چار افراد چل بسے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت گرنے پر ڈینگی کیسز میں کمی دیکھی گئی،آٹھ کیسز رپورٹ ہوئے، صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی سے مزید 4 اموات ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت گرنے پر ڈینگی کیسز میں کمی دیکھی جارہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 8 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق 24 گھنٹے میں دیہات میں 6 اورشہری علاقوں میں 2 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے، رواں سیزن میں اب تک 4 ہزار 596 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں۔ڈی ایچ او کے مطابق رواں سیزن کے دوران ڈینگی سے اب تک 21 اموات ہو چکی ہیں۔دوسری جانب محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی سے 4 اموات ہوئیں، پنجاب میں ڈینگی سے اموات کی تعداد 137 ہوچکی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں پنجاب میں ڈینگی کے 108 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 82 صرف لاہور سے رپورٹ ہوئے۔سیکریٹری محکمہ صحت عمران سکندر بلوچ کے مطابق رواں سال پنجاب میں تاحال ڈینگی کے 24 ہزار 744 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Your Thoughts and Comments

>