فیصل آباد میں کورونا مریضوں کی مثبت شرح1 فیصدپر آگئی،ڈی ایچ او

ہفتہ 27 نومبر 2021 13:58

فیصل آباد میں کورونا مریضوں کی مثبت شرح1 فیصدپر آگئی،ڈی ایچ او
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2021ء) فیصل آباد میں کورونامریضوں کی مثبت شرح1 فیصدپر آ گئی اور حالیہ24گھنٹوں میں کوروناکے مزید6نئے مثبت کیس رپورٹ ہوئے ، فیصل آباد میں اب تک کووڈ۔19سے جاں بحق افراد کی کل تعداد1047اور ایکٹو کیسز کی تعداد76 ہو گئی ہے ،الائیڈہسپتال میں اس وقت کووڈ۔19کے34،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 8اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آبادفیصل آبادمیں 3مریض داخل ہیں۔

اسی طرح25کنفرم مریض گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے ڈی ایچ او ڈاکٹر بلال احمدنے ہفتہ کو اے پی پی کو بتایا کہ فیصل آباد کی تمام سرکاری اور پرائیویٹ لیبارٹریز میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران528افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے522افرادکے ٹیسٹ منفی اور6 افرادکے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد میں اب تک کووڈ-19سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی کل تعداد1047 اور ایکٹو کیسز کی تعداد76 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ اب تک کووڈ-19کے25863مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت الائیڈ ہسپتال میں کووڈ-19کے34، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں 8اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آبادفیصل آبادمیں 3مریض داخل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ اس وقت کووڈ کے کنفرم25مریض گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں کووڈکے مریضوں کیلئے الائیڈ ہسپتال میں 200، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 52اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد فیصل آباد میں 150بیڈز مخصوص ہیں۔

انہوں نے بتا یا کہ الائیڈہسپتال میں 26 وینٹی لیٹرز سمیت شہر کے ڈی ایچ کیو اور غلام محمد آباد ہسپتالوں میں مجموعی طور پر47وینٹی لیٹرزموجود ہیں جنہیں بوقت ضرورت زیر استعمال لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ الائیڈ،ڈی ایچ کیو و جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں کووڈکے ممکنہ مریضوں کیلئے آکسیجن کی سہولت والے بیڈز وادویات وافرمقدار میں دستیاب ہیں تاہم پھر بھی احتیاطی تدابیرپرعمل درآمد ضروری ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی