کراچی، خاتون کے جگر سے 3 کلو وزنی ٹیومر نکال دیا گیا

ہفتہ 27 نومبر 2021 16:19

کراچی، خاتون کے جگر سے 3 کلو وزنی ٹیومر نکال دیا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (DUHS) کراچی کے لیور ٹرانسپلانٹ سرجنز نے 29 سالہ خاتون کے جگر سے 3 کلو گرام سے زیادہ وزنی ٹیومر کو کامیابی سے نکال لیا۔مریضہ کے اہل خانہ کے مطابق ملک کے بیشتر بڑے سرکاری اور پرائیوٹ اسپتالوں نے آپریشن سے انکار کردیا تھا۔ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی نے دی نیوز کو بتایا کہ ڈاکٹر جہانزیب حیدر اور ڈاکٹر محمد اقبال کی قیادت میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی کے ٹرانسپلانٹ سرجنز کی ٹیم نے 29 سالہ خاتون کے پیٹ سے جگر کا ٹیومر نکالا۔

پروفیسر سعید قریشی کے مطابق ٹیومر نے مریضہ کے جگر کا 70 فیصد حصہ متاثر کیا تھا اور دوسرے اعضا میں پھیل چکا تھا، یہ ایک مشکل آپریشن تھا لیکن ڈاؤ کے ٹرانسپلانٹ سرجنز نے خطرہ مول لینے کا فیصلہ کیا اور کامیابی سے سرجری کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگرچہ مریضہ کینسر کی وجہ سے اپنے جگر کا 70 فیصد حصہ کھو چکی ہیں لیکن ٹیومر نکالنے کے بعد اب وہ ٹھیک ہو رہی ہیں اور امید ہے کہ اس کے بعد وہ نارمل زندگی گزار سکے گی۔

29 سالہ مریضہ ثمینہ بی بی 3.122 کلو گرام وزنی ٹیومر کو نکالنے کے کامیاب آپریشن کے بعد تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔پروفیسر سعید قریشی نے بتایا کہ انہوں نے پہلے ہی ضرورت مند اور مستحق مریضوں کے لیے سندھ حکومت کے خرچ پر جگر کی پیوند کاری شروع کر دی ہے جس کے لیے 20 لاکھ روپے فراہم کیے جا رہے ہیں جب کہ ضرورت مند اور مستحق مریضوں کے لیے جگر کی پیوند کاری کی تقریباً 50 سرجریز کے لیے 145 ملین روپے بنتے ہیں۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ٹرانسپلانٹ سرجن اور اس آپریشن کی سربراہی کرنے والے ڈاکٹر محمد اقبال اس سال اپریل میں ڈاؤ یونیورسٹی میں ڈاکٹر فیصل سعود ڈار کے زیر نگرانی ہونے والے جگر کے آٹو ٹرانسپلانٹ کا حصہ تھے۔ انہوں نے بتایا کہ 29 سالہ خاتون ایک بچی کی ماں ہے، وہ انتہائی تکلیف میں تھیں کیونکہ ٹیومر ان کے پورے پیٹ میں پھیل چکا تھا جب کہ 70 فیصد جگر ٹیومر سے متاثر ہو چکا تھا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی