ہالینڈ،جنوبی افریقہ سے آنے والے 61 مسافروں کے کوویڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے

ہالینڈ،جنوبی افریقہ سے آنے والے 61 مسافروں کے کوویڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت  آئے
ایمسٹرڈیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2021ء) ہالینڈ کی وزارت صحت کے حکام  کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ سے آنے والی  2 پروازوں کے 61 مسافروں کے کوویڈ۔

(جاری ہے)

19  ٹیسٹ مثبت آئے جس کی جانچ کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے ساتھ کی جاری رہی ہے جبکہ 531 مسافروں کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے۔ ذرائع  ابلاغ نے ہا لینڈ کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ جنوبی افریقہ سے آنے و الی  2 پروازوں کے 61 مسافروں کے کوویڈ۔ 19   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں ایمسٹرڈیم  ایئرپورٹ کے قریب ایک ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔

Your Thoughts and Comments

>