امریکہ کی مزید 6 ریاستوں میں اومی کرون کیسز رپورٹ

امریکہ کی مزید 6 ریاستوں میں اومی کرون کیسز رپورٹ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے امریکا کی مزید 6 ریاستوں میں پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق نیوجرسی، میری لینڈ، میسوری، نبراسکا، پینسلوانیا اور یوٹاہ میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔امریکی ریاست نبراسکا میں اومی کرون ویرینٹ کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کیلی فورنیا، کولوراڈو، ہوائی، منی سوٹا اور نیویارک میں بھی اومی کرون ویرینٹ کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔خیال رہے کہ دنیا بھر کے تقریباً 40 ممالک میں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Your Thoughts and Comments

>