بند کریں
صحت صحت کی خبریں ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا اور شاہپور میں نقص امن کے تحت نظر بند بیمار کارکنوں کی طبی بنیادوں پر ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 02/09/2014 - 19:39:49 وقت اشاعت: 02/09/2014 - 16:52:38 وقت اشاعت: 02/09/2014 - 16:32:53 وقت اشاعت: 02/09/2014 - 16:05:45 وقت اشاعت: 02/09/2014 - 16:03:28 وقت اشاعت: 02/09/2014 - 15:04:25 وقت اشاعت: 02/09/2014 - 14:39:24 وقت اشاعت: 02/09/2014 - 14:22:59 وقت اشاعت: 02/09/2014 - 14:06:06 وقت اشاعت: 02/09/2014 - 13:09:35 وقت اشاعت: 01/09/2014 - 20:14:27

ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا اور شاہپور میں نقص امن کے تحت نظر بند بیمار کارکنوں کی طبی بنیادوں پر رہائی جاری‘ مزید 5 کارکنوں کی نظر بندی ختم کر کے انہیں رہا کر دیا گیا

حیدر آباد ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا اور شاہپور میں نقص امن کے تحت نظر بند بیمار کارکنوں کی طبی بنیادوں پر رہائی جاری‘ مزید 5 کارکنوں کی نظر بندی ختم کر کے انہیں رہا کر دیا گیا‘ تفصیلات کے مطابق جیل حکام کی طرف سے ڈی سی او بیمار کارکنوں جن کو شوگر‘ کالا یرقان‘ دل کی بیماری اور دیگر امراض لا حق ہیں اور ان کا علاج چل رہا تھا کہ پولیس نے انہیں 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے جیلوں میں بھجوا دیا‘ جس کے بارے میں رپورٹ ملنے پر ڈی سی او سرگودھا کے حکم پر ان بیمار نظر بند کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیا‘ مجموعی طور پر سرگودھا اور شاہپور کی جیلوں سے طبی بنیادوں پر نظر بند 18 کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے‘ اس وقت مقامی جیلوں میں نظر بند افراد کی تعداد 111 ہے‘ جن کی نظر بندی میں حال ہی میں توسیع کی گئی تھی۔

ان کارکنوں کا تعلق پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف سے ہے‘ ان کو نقص امن کے تحت گرفتار کر کے جیل بھجوایا گیا۔

02/09/2014 - 15:04:25 :وقت اشاعت