بند کریں
صحت صحت کی خبریںمیرپور‘السید ہسپتال کڈنی سنٹر کی طرف سے آج جوڑوں پٹھوں اور ہڈیوں کے درد میں مبتلا مریضوں ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 03/09/2014 - 16:01:44 وقت اشاعت: 03/09/2014 - 15:07:13 وقت اشاعت: 03/09/2014 - 15:05:58 وقت اشاعت: 03/09/2014 - 14:43:38 وقت اشاعت: 03/09/2014 - 14:00:12 وقت اشاعت: 03/09/2014 - 14:00:02 وقت اشاعت: 02/09/2014 - 21:56:20 وقت اشاعت: 02/09/2014 - 21:14:02 وقت اشاعت: 02/09/2014 - 19:39:49 وقت اشاعت: 02/09/2014 - 16:52:38 وقت اشاعت: 02/09/2014 - 16:32:53

میرپور‘السید ہسپتال کڈنی سنٹر کی طرف سے آج جوڑوں پٹھوں اور ہڈیوں کے درد میں مبتلا مریضوں کیلئے فری کیمپ کا انعقاد

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 ستمبر۔2014ء)السید ہسپتال کڈنی سنٹر کی طرف سے آج جوڑوں پٹھوں اور ہڈیوں کے درد میں مبتلا مریضوں کیلئے فری کیمپ کا انعقاد اہلیان میرپور کیلئے کسی نعمت اور انعام سے کم نہیں ۔ ان موذی امراض کا اعلاج معالجہ تمام اور متوسط طبقات کے دسترس میں نہیں ۔ نور میموریل ہسپتال کے زیر اہتمام عوامی ریلیف کیمپ ہر ماہ انعقاد کرنے کا مطالبہ ۔

ان خیالات کااظہار میرپور کے شہریوں عبدالمنان ، گوہر عارف، عثمان حنیف،طیب امین اور عبدالغفور نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ شہریوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات اور ادویات کی عدم فراہمی کے باعث پرائیویٹ ہسپتالوں عام شہریوں کو ریلیف دینے میں بڑا اہم کردار ادا کر رہے ہیں تاہم غریب طبقے کے لوگ سخت مشکلات کا شکار ہیں ۔ ایسے حالات میں السید ہسپتال کڈنی سنٹر کی طرف سے آج جوڑوں ، پٹھوں اور ہڈیوں کے درد میں مبتلا مریضوں کیلئے فری کیمپ کا انعقاد انسانی دوستی ، غریب پروری اور مستحق مریضون کو علاج معالجے کی سہولت ثواب عظیم سے کم نہیں ۔

03/09/2014 - 14:00:02 :وقت اشاعت