بند کریں
صحت صحت کی خبریںملینیم ڈویلپمنٹ اہداف حاصل کرنے کیلئے صحت ‘تعلیم کے شعبوں کیلئے 395ارب فراہم کئے گئے ‘ وزیر ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 03/09/2014 - 20:32:41 وقت اشاعت: 03/09/2014 - 19:33:42 وقت اشاعت: 03/09/2014 - 17:16:24 وقت اشاعت: 03/09/2014 - 16:01:44 وقت اشاعت: 03/09/2014 - 15:07:13 وقت اشاعت: 03/09/2014 - 15:05:58 وقت اشاعت: 03/09/2014 - 14:43:38 وقت اشاعت: 03/09/2014 - 14:00:12 وقت اشاعت: 03/09/2014 - 14:00:02 وقت اشاعت: 02/09/2014 - 21:56:20 وقت اشاعت: 02/09/2014 - 21:14:02

ملینیم ڈویلپمنٹ اہداف حاصل کرنے کیلئے صحت ‘تعلیم کے شعبوں کیلئے 395ارب فراہم کئے گئے ‘ وزیر خزانہ

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 ستمبر۔2014ء )وزیرایکسائز و ٹیکسیشن، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہاہے کہ ملینیم ڈویلپمنٹ اہداف حاصل کرنے کے لئے صحت کے شعبہ کو 121ارب روپے اور تعلیم کے لئے274ارب روپے فراہم کئے گئے ہیں،ترقی پذیر اضلاع خصوصا جنوبی پنجاب کے علاقوں کے لئے موبائل ہیلتھ یونٹس فراہم کئے جائیں گے جس کے لئے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں-اپنی رہائشگاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبی شجاع الرحمن نے کہا کہ گزشتہ دور میں 75ہزار سکول ٹیچرز شفاف طریقے سے بھرتی کئے اور ایک لاکھ مزید سکول ٹیچرز کی خدمات حاصل کی جارہی ہے تاکہ پنجاب میں100 فیصد خواندگی کا ہدف حاصل کیا جاسکے-انہوں نے کہا کہ برطانوی ادارے ڈی ایف آئی ڈی کی جانب سے 351ملین روپے کی امداد سے سرکاری سکولوں میں 15ہزار نئے کلاس رومز تعمیر کئے جائیں گے-انہوں نے کہا کہ طالبات کو وظائف کی مد میں ایک ارب 50 کروڑ روپے، گرلز سکولوں میں بنیادی سہولتو ں کی فراہمی کے لئے 3 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز اور صوبہ کے تین پسماندہ ترین اضلاع میں طالبات کے وظائف کی رقم دگنا کر دی گئی ہے -مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ4ارب روپے سے ہیلتھ انشورنس کارڈ سکیم شروع کی جائے گی جس کی بدولت کم آمدنی والے افراد سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ بہترین نجی طبی اداروں میں بھی علاج کی مفت سہولت حاصل کر سکیں- انہوں نے کہا کہ کم وسیلہ افراد کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے8ارب 75 کروڑ روپے فراہم کئے گئے۔

مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ بچوں کوطبی سہولیات کی فراہمی کے لیے 1.80۔ارب رو پے کے فنڈز فراہم کئے ہیں جبکہ صوبہ میں بچوں کے نئے تین ہسپتال قائم کرنے کے لئے12ارب روپے کے فنڈز فراہم کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ گردے کے مریضوں کے لئے ڈائلسز کی سہولت برقرار رکھی گئی ہے جس کے لئے 60 کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔

03/09/2014 - 15:05:58 :وقت اشاعت