بند کریں
صحت صحت کی خبریںاقبال ٹاؤن کو ڈینگی فری بنانے کے لیے تمام ادارے لاروا سرویلنس مہم کو مزید تیز کردیں،سیکرٹری ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 03/09/2014 - 21:07:53 وقت اشاعت: 03/09/2014 - 20:32:41 وقت اشاعت: 03/09/2014 - 19:33:42 وقت اشاعت: 03/09/2014 - 17:16:24 وقت اشاعت: 03/09/2014 - 16:01:44 وقت اشاعت: 03/09/2014 - 15:07:13 وقت اشاعت: 03/09/2014 - 15:05:58 وقت اشاعت: 03/09/2014 - 14:43:38 وقت اشاعت: 03/09/2014 - 14:00:12 وقت اشاعت: 03/09/2014 - 14:00:02 وقت اشاعت: 02/09/2014 - 21:56:20

اقبال ٹاؤن کو ڈینگی فری بنانے کے لیے تمام ادارے لاروا سرویلنس مہم کو مزید تیز کردیں،سیکرٹری کو آپریٹو

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 ستمبر۔2014ء )سیکرٹری کو آپریٹو بابر حیات تارڑ نے انسداد ڈینگی مہم میں شامل اداروں کو ہدایت کی ہے کہ تمام سکولوں اور کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کے پیش نظر آئی آر ایس سپرے یقینی بنایا جائے۔تعلیمی اداروں کے سربراہان اپنے زیر تحت تمام نجی و سرکاری سکولوں اور کالجوں کی باقاعدہ انسپکشن کریں تاکہ طلبا وطالبات کو ڈینگی سے محفوظ رکھا جاسکے ۔

اقبال ٹاؤن کو ڈینگی فری بنانے کے لیے تمام ادارے لاروا سرویلنس مہم کو مزید تیز کردیں۔کوتاہی ناقابل تلافی نقصان کا باعث بن سکتی ہے ،کسی بھی جگہ سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ذمہ دارافراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی اقبال ٹاؤن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس کوبتایاگیاکہ ستمبر ڈینگی لاروا کی افزائش کے حوالے سے اہم ہیں ۔

اس مہینے میں ڈینگی کو ہر صورت کنٹرول کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ ٹائرشاپس، ورکشاپس ،پلازوں، دکانوں، پٹرول و سی این جی اسٹیشنوں، ہوٹلوں ،گوداموں و کمرشل مقامات کے مالکان اپنی جگہوں میں ڈینگی فری ماحول کو یقینی بنائیں ورنہ ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ مون سون بارشوں کی وجہ سے ڈینگی لاروا کی افزائش کا خطرہ بڑھ گیا ہے لہذا انسداد ڈینگی مہم کو مزید تیز کیا جائے اور عوام بھی اپنے گھروں اور اردگرد کے ما حول کو صاف اور خشک رکھیں ۔

انہوں نے کہا کہ اقبال ٹاؤن اور اس سے ملحقہ تمام علاقوں خصوصاًقبرستانوں کی صفائی کو ایک ہفتے میں یقینی بنائیں کیونکہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے قبرستانوں میں ڈینگی لاروا کی افزائش کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کے مکمل تعاون اورمشترکہ کوششوں سے ہی اس وبا کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکتاہے ۔اجلاس کو بتایا گیاکہ انسداد ڈینگی مہم کو مزید تیز کر دیا گیا ہے اور جامع حکمت عملی کے تحت ڈ ینگی لاروا کے سروے اور ملنے کی صورت میں اس کو تلف کرنے کے عمل کو تیز بنایا گیا ہے۔اس موقع پر صحت، ماحولیات اور دیگرمحکموں نے انسداد ڈینگی اقدامات کے متعلق بریفنگ دی۔

03/09/2014 - 15:07:13 :وقت اشاعت