بند کریں
صحت صحت کی خبریںمولا بخش ہسپتال میں دو خواتین کی موت خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے دوران آپریشن ہوئے ہیں،ایم ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 04/09/2014 - 12:04:00 وقت اشاعت: 03/09/2014 - 23:32:15 وقت اشاعت: 03/09/2014 - 22:12:43 وقت اشاعت: 03/09/2014 - 21:13:17 وقت اشاعت: 03/09/2014 - 21:07:53 وقت اشاعت: 03/09/2014 - 20:32:41 وقت اشاعت: 03/09/2014 - 19:33:42 وقت اشاعت: 03/09/2014 - 17:16:24 وقت اشاعت: 03/09/2014 - 16:01:44 وقت اشاعت: 03/09/2014 - 15:07:13 وقت اشاعت: 03/09/2014 - 15:05:58

مولا بخش ہسپتال میں دو خواتین کی موت خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے دوران آپریشن ہوئے ہیں،ایم ایس مولابخش ہسپتال سرگودھا

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) ایم ایس مولابخش ہسپتال سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ احمد نعیم شیخ نے ایک اخبار میں چھپنے والی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے بتایاکہ مولا بخش ہسپتال میں دو خواتین کی موت خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے دوران آپریشن ہوئے ہیں۔ جو پہلے سے ہی گھر پر غیر تربیت یافتہ دائیوں کی وجہ سے تشویش ناک حالت میں ہسپتال لائی گئی تھیں۔

مزید براں انہوں نے بتایا ہے کہ اس سال ماہ مار چ سے اب تک ہسپتال کی کارکردگی میں غیر معمولی اضافہ ہواہے ۔ سال 2014 کے دوران اب تک او پی ڈی میں 17447 مریضوں کا معائنہ کیاگیا جبکہ 1057 مریضوں کے ہسپتال میں آپریشن کرنے کے علاوہ 2876 مریض مختلف وارڈ میں داخل کروائے گئے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال میں تمام ٹیسٹ مفت کئے جاتے ہیں جبکہ ہسپتال سے ملحقہ نجی لیبارٹریوں کی لوٹ مار کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جار ہی ہے ۔

03/09/2014 - 20:32:41 :وقت اشاعت