یحییٰ کا مارشل لاء شرابی ،ضیاء الحق کا اسلامی اورمشرف کا مارشل لاء روشن خیال ہے ۔حمید گل۔عدلیہ اور ملک کو بچانے کے لیے وکلا برادری کو طویل جدوجہد کرنا ہوگی، مشرف سمیت بہت سے جرنیل میرے شاگرد اورماتحت رہ چکے ہیں۔ٹیکس عوام دے رہے ہیں ، عیاشیاں حکمرا ن طبقہ کررہا ہے ، ماہرمعیشت امپورٹڈ وزیراعظم بھی ناکام ہوچکا ہے

پیر 14 مئی 2007 16:09

کھاریاں(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار14 مئی2007) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اور دفاعی تجزیہ نگار لیفٹیننٹ جنرل (ر)حمید گل نے کہا ہے کہ یحییٰ کا مارشل لاء شرابی ،ضیاء الحق کا اسلامی اورمشرف کا مارشل لاء روشن خیال ہے،عدلیہ اورملک کو بچانے کے لیے وکلا ء کو طویل جدوجہد کرناہوگی،ٹیکس عوام دے رہے ہیں ، عیاشیاں حکمرا ن طبقہ کررہا ہے ، ماہرمعیشت امپورٹڈ وزیراعظم بھی ناکام ہوچکا ہے،مشرف سمیت بہت سے جرنیل میرے شاگرد اورماتحت رہ چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے لائرز تھینکرز فورم کے زیر اہتمام سیمینارسے خطاب کے دوران کیاانھوں نے کہا کہ عدلیہ اور ملک کوب چانے کے لیے وکلا کو طویل جدوجہد کرنا ہوگی نظام کی تبدیلی بے حد ضروری ہے موجودہ جدوجہد کو بزم انقلاب کا نام دیا جاسکتا ہے اسکے لیے میری خدمات حاضر ہیں وطن عزیزمیں تعلیم صحت کے میدان میں براحال ہے ٹیکس عوام دے رہے ہیں جبکہ عیاشیاں حکمرا ن طبقہ کررہا ہے ، ماہرمعیشت امپورٹڈ وزیراعظم بھی ناکام ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ پرویز مشرف سمیت بہت سے جرنیل میرے شاگرد اورماتحت رہ چکے ہیں جن کومیں سمجھتا ہوں کہ حکومت سے فوج کو واپس لے جاکر ملک و فوج کو بچاؤ اورمنصفانہ الیکشن کراؤ، انھوں نے کہا کہ یحییٰ کا مارشل لاء شرابی ضیاء الحق کا اسلامی اورمشرف کا مارشل لاء روشن خیال ہے۔ انھوں نے کہاکہ فوجی مداخلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی میں فوجی مداخلت سمیت آئی ایس آئی معاملہ پرقوم سے معافی مانگ چکا ہوں لیکن اس وقت توازن کے لیے ادارے کا اجتماعی فیصلہ تھا اس وقت بعض سیاستدان مارشل لاء ایمرجنسی کا مطالبہ کررہے تھے اس لیے الیکشن کروا کر قبل ازیں اقتدارمنتقل کردیا گیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی