جاوید ہاشمی نے کچھ وقت کیلئے اپنے آپ کو سیاست سے دور رکھنے کا فیصلہ کرلیا،فیصلہ کا مقصد صحت پر توجہ دینا ہے

جاوید ہاشمی نے کچھ وقت کیلئے اپنے آپ کو سیاست سے دور رکھنے کا فیصلہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7ستمبر۔2014ء)تحریک انصاف کے منحرف صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کچھ وقت کیلئے اپنے آپ کو سیاست سے دور رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور صحت پر توجہ دے کر آرام کرینگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے عمران خان سے اختلافات کے باعث کچھ وقت کیلئے سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ کیا اور ان دنوں میں اپنی صحت اور آرام کرنے کو ترجیح دینگے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کچھ وقت کے بعد سیاست میں متحرک کردار ادا کرینگے فی الحال خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

Your Thoughts and Comments