بند کریں
صحت صحت کی خبریںرواں سال ملک بھر میں پولیو وائرس سے 138 بچے معذور ہوگئے

صحت خبریں

وقت اشاعت: 08/09/2014 - 17:54:54 وقت اشاعت: 08/09/2014 - 16:52:36 وقت اشاعت: 08/09/2014 - 16:21:14 وقت اشاعت: 08/09/2014 - 13:55:43 وقت اشاعت: 08/09/2014 - 13:38:37 وقت اشاعت: 08/09/2014 - 12:52:06 وقت اشاعت: 08/09/2014 - 12:40:58 وقت اشاعت: 07/09/2014 - 16:59:43 وقت اشاعت: 07/09/2014 - 16:31:09 وقت اشاعت: 07/09/2014 - 14:58:12 وقت اشاعت: 06/09/2014 - 21:53:05

رواں سال ملک بھر میں پولیو وائرس سے 138 بچے معذور ہوگئے

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء)ملک بھر میں پولیو وائرس شدت اختیارکرگیا، ملک کے قبائلی علاقوں میں ایک ہی دن میں11پولیو کیسوں کی تصدیق کردی گئی ہے، ملک میں پولیو وائرس کی بچوں کو تیزی سے متاثر کرنے کی ہولناک صورتحال سامنے آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ برائے صحت کے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق ملک بھر میں امسال 138بچے پولیو وائرس کا شکار ہوکر معذور ہوگئے ہیں قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا اور وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں میں ہفتہ کو مزید11بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

رواں برس کے دوران صرف فاٹا میں102 بچوں میں پولیوکی تصدیق کی گئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں 23، سندھ میں11، پنجاب اور بلوچستان میں ایک ایک کیس سامنے آئے ہیں، ہفتہ کو قومی ادارہ صحت کے افسر نے بتایا کہ سب سے زیادہ پولیوکیس جولائی سے دسمبرکے دوران رپورٹ ہوئے جبکہ 2013 میں ماہ ستمبرکے اختتام تک31 کیس سامنے آئے تھے رواں برس اب تک 138کیسوں کی تصدیق کی جاچکی ہے جس میں فاٹا سرفہرست ہے جہاں 102 بچوں میں پولیوکی تشخیص ہوئی فاٹا میں درج ہونے والے کیسز میں 64 شمالی وزیر ستان، 25 خیبر ایجنسی، 11 جنوبی وزیرستان اور بنوں کے 2 کیس شامل ہیں فاٹا اور خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقوں میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ان علاقوں میں سکیورٹی کی صورتحال ابتر ہونے سے انسداد پولیو کی مہمات معطل ہیں۔

08/09/2014 - 12:52:06 :وقت اشاعت