بند کریں
صحت صحت کی خبریںعمران خان کے وزیر اعظم کونہ ماننے سے نواز شریف کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا‘ سعد رفیق،دھاندلی ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 08/09/2014 - 22:47:42 وقت اشاعت: 08/09/2014 - 22:17:48 وقت اشاعت: 08/09/2014 - 22:13:50 وقت اشاعت: 08/09/2014 - 22:09:56 وقت اشاعت: 08/09/2014 - 21:19:19 وقت اشاعت: 08/09/2014 - 20:40:57 وقت اشاعت: 08/09/2014 - 19:51:07 وقت اشاعت: 08/09/2014 - 18:55:30 وقت اشاعت: 08/09/2014 - 18:55:30 وقت اشاعت: 08/09/2014 - 17:54:54 وقت اشاعت: 08/09/2014 - 16:52:36

عمران خان کے وزیر اعظم کونہ ماننے سے نواز شریف کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا‘ سعد رفیق،دھاندلی کے گھناؤنے الزامات جوڈیشل کمیشن میں ثابت نہ ہوئے تو عمران خان کو سیاست کو خیر باد کہنا پڑیگا‘ وفاقی وزیر

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء )وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم کونہ ماننے سے نواز شریف کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، دھاندلی کے گھناؤنے الزامات اگر جوڈیشل کمیشن میں ثابت نہ ہوئے تو عمران خان کو سیاست کو خیر باد کہنا پڑے گا۔ ایک بیان میں خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کا فوج اور پولیس کے اہلکاروں کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دینا شرمناک، غیر آئینی، غیر قانونی اور بغاوت پر اکسانے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا ہ میں 16ماہ کی حکمرانی میں بیڈ گورننس اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے، ہماری توجہ آئی ڈی پیز کی مدد اور سیلاب زدگان کو بچانے پر مرکوز ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ان کے پاس عمران کی نفرت آمیز سیاست پر توجہ دینے کا وقت نہیں۔

08/09/2014 - 20:40:57 :وقت اشاعت