خالی پلاٹوں پر کھڑے بارش کے پانی کا نکاس کیا جائے ‘خواجہ سلمان رفیق ,

پانی کے بڑے تالابوں میں ڈینگی کی افزائش روکنے کے لئے مچھلیاں چھوڑی جائیں یا کیمیکل کا استعمال کیا جائے, سرکاری محکمے زیادہ محنت اور منظم انداز میں ڈینگی کنٹرول کے اقدامات کریں‘مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب

پیر 8 ستمبر 2014 21:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء ) مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ خالی پلاٹوں اور دیگر جگہوں سے حالیہ بارشوں کا جمع شدہ پانی نکالنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اور جن جگہوں سے پانی کا نکاس ممکن نہ ہو وہاں ڈینگی لاروا کھانے والی مچھلیاں چھوڑی جائیں یا کیمیکل کا استعمال کر کے ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکا جائے۔

انہوں نے یہ بات یہاں ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی راوی ٹاؤن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔خواجہ سلمان رفیق نے ٹاؤن رسپانس کمیٹی راوی ٹاؤن کی ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کے ٹاؤن افسران کو اپنی کارکردگی فوری طور پر بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راوی ٹاؤن میں جگہ جگہ سے ڈینگی لاروا برآمد ہو رہا ہے لہذا ڈینگی سرویلنس اور لاروی سائیڈنگ سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے اور سرویلنس ٹیموں کو ٹاؤن افسران خود چیک کریں۔

انہوں نے کہا کہ شاہدرہ کے علاقے میں بارشوں کے بعد بہت زیادہ واٹر باڈیز (تالاب) بن چکے ہیں جو ڈینگی مچھر کی افزائش کا ذریعہ بن سکتی ہیں ۔انہوں نے اس سلسلہ میں فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی -انہوں نے ٹاؤن رسپانس کمیٹی کے اجلاس میں بعض محکموں کے افسران کی عدم شرکت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر حاضر افسران /اہلکاران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

خواجہ سلمان رفیق نے مینار پاکستان کے اردگرد گراؤنڈز میں موجود بارش کے پانی کے نکاس کے سلسلہ میں سپورٹس بورڈ کے افسران کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے پورے سال کی جدوجہد ایک طرف اورستمبرکے مہینے کی کوششیں ایک برابر ہیں کیونکہ شدید بارشوں کے بعد ڈینگی لاروا کی افزائش کے لئے بہت موافق ماحول اور جگہ جگہ پانی ڈیگی ہاٹ سپاٹس میں تبدیل ہونے کے امکانات ہیں لہذا تمام محکموں کو زیادہ سنجیدگی کے ساتھ بھرپور اورمنظم انداز میں کوششیں جاری رکھنا ہوں گی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ (ویکٹر بارن ڈیزیز) ڈاکٹر ظفر اسلام، ڈاکٹر طیب بٹ ڈائریکٹر سرویلنس، ڈاکٹر یداللہ ڈائریکٹر آپریشن ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شہباز کے علاوہ محکمہ سوشل ویلفیئر، محکمہ ماہی پروری، انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے ڈاکٹر انجم ، محکمہ ماحولیات کے انوائرمنٹ انسپکٹرز ، اینٹامولوجسٹ، ٹی ایم اے کے افسران اور دیگر اہلکاروں نے شرکت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی