ڈینگی کے خاتمے کیلئے ہر شہری کو بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ،ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال

منگل 9 ستمبر 2014 18:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء) ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیئے ہر شہری کو بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے او راپنے گھروں اور ارد گرد کے ماحول کو صاف اور خشک رکھا جائے ․ انہو ں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے انسداد ڈینگی مہم کو مزید تیز کر دیا گیا ہے ․ کیونکہ سازگار درجہ حرارت کی وجہ سے ڈینگی لاروا کی افزائش کا خطرہ بڑھ گیا ہے ․ انہو ں نے کہا کہ نگرانی کے دوران سب سے زیادہ ڈینگی لاروا گھروں کی چھتوں پر موجود پانی کی ٹینکیوں اور روم کرلرز میں سے مل رہا ہے ․ لہذا ہر شہری کا فرض ہے کہ اپنے گھروں اور ارد گرد کے ماحول کی صفائی کے ساتھ ساتھ پانی کی ٹینکیوں اور پانی کے ذخیرہ کے برتنوں کو مکمل طورپر ڈھانپ کر رکھا جائے ․ان خیالات کا اظہارانہو ں نے ڈیس ی او آفس راولپنڈی میں انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ․ اس موقع پر اے ڈی سی جی عمران قریشی کے علاوہ محکمہ صحت, زراعت, ماحولیات , فشریز , لائیو سٹاک , تعلیم, سوشل ویلفیئر ,سول ڈیفنس اور دیگر محکموں کے ضلعی افسران , ڈائریکٹر کالجز اور اے سی کینٹ اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ․ڈی سی او ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور شہریوں کے بھرپور تعاون اور متعلقہ سرکاری محکمو ں کی بھرپور کوششوں ہی سے اس وباء کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ․ انہو ں نے کہا کہ ضلع راولپنڈی میں موجود جوہڑوں اور حالیہ بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے تالابوں میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے والی مچھلی ڈالی جا رہی ہے ․اور اس سلسلے میں محکمہ ماہی پروری مکمل مستعدی سے کام کر رہا ہے ․ انہو ں نے کہا کہ قبرستانوں اور ویران جگہوں پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے اور شہریو ں کو چاہیے کہ کوڑا کرکٹ پھینکتے وقت احتیاط سے کام لیں کیونکہ پلاسٹک کے لفافوں اور ٹوٹے ہوئے برتنوں میں بھی بارش کا پانی اکھٹا ہونے کی وجہ سے ڈینگی لاروا پیدا ہونے کا خدشہ ہے ․اس موقع پر محکہ صحت, ماحولیات, زراعت اور دیگر محکمو ں کے حکام نے انسداد ڈینگی سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا ․

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی