بند کریں
صحت صحت کی خبریںبلوچستان اور قبائلی علاقوں کا فوجی نہیں سیاسی حل ہونا چاہیے ورنہ پاکستان ٹوٹ جائے گا ۔ عمران ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 25/05/2007 - 11:27:18 وقت اشاعت: 24/05/2007 - 11:32:12 وقت اشاعت: 20/05/2007 - 13:18:28 وقت اشاعت: 18/05/2007 - 14:44:00 وقت اشاعت: 17/05/2007 - 13:43:41 وقت اشاعت: 16/05/2007 - 18:02:54 وقت اشاعت: 16/05/2007 - 13:09:01 وقت اشاعت: 16/05/2007 - 12:34:53 وقت اشاعت: 16/05/2007 - 12:02:57 وقت اشاعت: 14/05/2007 - 16:09:40 وقت اشاعت: 14/05/2007 - 15:36:56

بلوچستان اور قبائلی علاقوں کا فوجی نہیں سیاسی حل ہونا چاہیے ورنہ پاکستان ٹوٹ جائے گا ۔ عمران خان۔۔ حکمران طبقہ کے ایماء پر وکلاء پر تشدد کرنے والے آفیسروں کے خلاف مقدمات قائم کریں گے ۔ساہیوال بار سے خطاب

ساہیوال(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار16 مئی2007) تحریک انصاف پاکستان کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیرستان ، کرک اور قبائلی علاقوں میں طالبان کی حمایت میں نہیں بلکہ قبائلی امریکی اور پاکستانی فوج کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں جس سے ملکی صورت حال اور خراب ہوگئی ہے اور ملک میں دہشت گردی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بدھ کو با ر روم میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ جسٹس منیر کے فیصلہ سے پاکستان میں مارشل لاء کا راستہ کھل گیا ہے اور ہمیشہ طاقت ور فوج نے اپنے حق میں فیصلے کرائے اب چیف جسٹس کے خلاف ایکشن سے پوری قوم اٹھ کھڑی ہوئی ہے بلوچستان ، قبائلی علاقوں کا اب فوجی نہیں سیاسی حل ہونا چاہیے ورنہ پاکستان ٹوٹ جائے گا انھوں نے الزام لگایا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور جنرل پرویز مشرف ملک میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں پوری قوم نے ایک آواز ہو کر حکمرانوں کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے انھوں نے کہا کہ حکمران طبقہ کے ایماء پر وکلاء پر تشدد کرنے والے آفیسروں کے خلاف مقدمات قائم کریں گے اور وقت آنے پر سخت سزائیں دیں گے انھوں نے کہا کہ 1970ءء میں آزادانہ الیکشن ہوئے تھے اب پھر آزاد انہ انتخابات کے لئے چیف جسٹس افتخار احمد چوہدری کو بحال کر کے آزاد الیکشن کمشن قائم کر کے 1973ء ء کے آئین کے تحت انتخابات کا اعلان کیا جائے انھوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے4مئی کو مشتعل بردار جلوس کے دوران زخمی ہونے والے اور جل جانے والے وکلاء کی ہسپتال جاکر عیادت کی ۔


16/05/2007 - 18:02:54 :وقت اشاعت