کماد کی کاشت کے لئے صحت مند، بیماریوں اور کیڑوں سے پاک فصل سے بیج کا انتخاب کریں،زرعی ماہرین

بدھ 10 ستمبر 2014 13:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء)زرعی ماہرین کی طرف سے کماد کے کاشتکاروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کماد کی ستمبر کاشت کے لئے صحت مند، بیماریوں اور کیڑوں سے پاک فصل سے بیج کا انتخاب کریں۔ بیج بناتے وقت بیمار اور کمزور گنے چھانٹ کر نکال دیں۔ محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق گنے کی اوسط پیداوار 626.1من فی ایکڑ ہے جبکہ ہمارے ترقی پسند کاشتکار کماد کی فصل سے 2ہزار من فی ایکڑ پیداوار حاصل کر رہے ہیں۔

پیداوار کے اس فرق کو کم کرنے کے لئے جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔ ترجمان کے مطابق جن کھیتوں میں رتہ روگ کی بیماری موجود ہو وہاں سے بیج کا انتخاب ہرگز نہ کریں۔ بیج کے لئے گنے کا اوپر والا حصہ استعمال کریں۔ کماد کی ستمبر کاشت کے لئے ستمبر کاشتہ کماد اور مونڈھی فصل کا بیج استعمال کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

گری ہوئی فصل سے بیج نہ لیں اور گنے کی آنکھوں کو زخمی ہونے سے بچائیں۔

بیج کے لئے گنے کو درانتی سے نہ چھیلا جائے بلکہ ہاتھوں سے کھوری اتاری جائے۔ ترجمان نے بتایا کہ باربرداری کے دوران احتیاط برتیں اور بیج کو بوائی کے کھیت میں لاکر ہی چھیلیں۔ سموں پر کھوری یا سبز پتوں کا غلاف نہیں ہونا چاہئے وگرنہ اگاؤ کم ہوگا۔ درمیانی زرخیز زمین میں بوائی کے وقت 2بوری ڈی اے پی اور 2بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ استعمال کریں۔

کھیلیوں میں پہلے فاسفورس اور پوٹاش کی کھادیں ڈالیں اور پھر سیاڑوں میں سموں کی دو لائنیں 8تا 9انچ کے فاصلے پر اس طرح لگائیں کہ سموں کے سرے آپس میں ملے ہوئے ہوں اور مٹی کی ہلکی سی تہہ سے ڈھانپ دیں۔ ترجمان کے مطابق سہاگہ نہ پھیریں اور ہلکا پانی لگا دیں اور مناسب وقفہ کے بعد جب کھیلیاں خشک ہو جائیں تو دوبارہ پانی لگا دیں اور فصل کے اگنے تک حسب ضرورت آبپاشی کریں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی