حاملہ ماوٴں کا بیڈ ریسٹ، فائدے سے زیادہ نقصان ہوتاہے ،ماہرینِ صحت

ہفتہ 13 ستمبر 2014 15:55

حاملہ ماوٴں کا بیڈ ریسٹ، فائدے سے زیادہ نقصان ہوتاہے ،ماہرینِ صحت

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر۔2014ء) ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ حاملہ ماں کا بیڈ ریسٹ نہ صرف اس کی اپنی صحت کے لیے بلکہ اس کے آنے والے بچے کے لیے بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔نئے مطالعے سے وابستہ امریکی ماہرین نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ حمل کے دوران ماوٴں کا زیادہ تروقت آرام کرنا فائدے سے کہیں زیادہ نقصان کا باعث بن سکتا ہے اور یہ ان میں شدید ڈپریشن، پٹھوں کی کمزوری، خون میں کلاٹ جمنے اور ذیا بیطس کے خطرہ کو بڑھا سکتا ہے۔

ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ بیڈ ریسٹ کے نتیجے میں پیدائش کے وقت نوزائیدہ بچے کا وزن بھی کم ہو سکتا ہے۔'سوسائٹی آف میٹرنل فیٹل میڈیسن' کے تحت ہونے والی اس تحقیق کے مطابق امریکہ میں ہر پانچ میں سے ایک حاملہ ماں کو حمل میں پیچیدگی کے باعث بیڈ ریسٹ تجویز کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن ان دنوں ڈاکٹروں کی جانب سے زیادہ تر حاملہ خواتین کومعمول کی سرگرمیوں کو محدود نہ کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔

'ڈیلاوئیر میٹرنل اینڈ فیٹل میڈیسن' سے منسلک تحقیق کے شریک مصنف انتھونی کے بقول ان کے مطالعے کے نتیجے میں بیڈ ریسٹ سے بہتر نتائج حاصل ہونے کے بارے میں کوئی ثبوت نہیں ملا ہے بلکہ زیادہ آرام کے ماں اور نوزائیدہ بچے کے لیے نقصان دہ ہونے کے بارے میں ثبوت حاصل ہوئے ہیں۔عام طور پر بیڈ ریسٹ کا مشورہ ابتدائی لیبر سے لے کر حمل کی دیگر پیچیدگیوں کے خطرے کے باعث دیا جاتا ہے جبکہ حمل کے دوران ہائی بلڈ پریشر اور اسقاط حمل کے خطرے سے دوچار خواتین کو بھی ڈاکٹرزیادہ تر بیڈ ریسٹ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہیں۔

لیکن سوسائٹی کا کہنا ہے کہ تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ آرام کی وجہ سے وقت سے پہلے بچے کی پیدائش کے خطرے کو نہیں ٹالا جا سکتا۔رپورٹ سے یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ جن ڈکٹروں کی جانب سے حاملہ ماوٴں کو بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا گیا تھا وہ خود بھی اس کا یقین نہیں تھا کہ بیڈ ریسٹ سے بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں اور یہ ماں کی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکے گا۔

تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ قبل از وقت پیدائش زیادہ تر ایسی ماوٴں میں عام تھی جنھیں خطرے کی وجہ سے اپنی معمول کی سرگرمیاں محدود کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ تحقیق میں حمل کے دوران محدود سرگرمیوں کے حوالے سے حاصل ہونے والے فوائد سے متعلق بہت کم اعدادوشمار حاصل ہو سکے ہیں۔ڈاکٹر انتھونی مثال دیتے ہیں کہ عموماً آنے والے بچے کی نشوونما کو بہتر بنانے کے لیے نال میں خون کے بہاوٴ میں اضافے کی کوشش کے طور پر حاملہ ماوٴں کوبیڈ ریسٹ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

لیکن تحقیق اس عمل کے فوائد ظاہر کرنے میں بھی ناکام رہی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اس ے برعکس ٹھیک اسی وقت بیڈ ریسٹ کرنے کے ممکنہ ضمنی اثرات ظاہر ہو سکتے ہیں کیونکہ محدود سرگرمیوں کی وجہ سے پٹھوں اور ہڈیوں کا کمزور ہوجانا ایک عام مرض ہے اور نتیجے کے طور پر حاملہ مائیں پٹھوں کے نقصان کا شکار ہوسکتی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیڈ ریسٹ کرنے کی وجہ سے حاملہ خواتین کیپیروں کی خون کی رگوں میں کلاٹ بننے کا خطرہ بھی پیدا ہو سکتا ہے جو کہ پھیپھڑوں تک منتقل ہو کر مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ غیر فعالیت کی وجہ سے حاملہ ماں میں ذیا بیطس کا خطرہ بھی بڑھتا ہے غیر فعال رہنے پر مجبور کئے جانے کی وجہ سے حاملہ ماوٴں میں ڈپریشن اور پریشانی میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔یہ رپورٹ رواں ہفتے برطانوی اخبار 'ڈیلی میل' میں شائع ہوئی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی