- Home
- Health
- Health News
- ایبولہ وائرس پر افریقن ممالک کی امداد پر غورکیلئے اوبامہ آئندہ ہفتے امریکی طبی ماہرین سے ملاقات ..
ایبولہ وائرس پر افریقن ممالک کی امداد پر غورکیلئے اوبامہ آئندہ ہفتے امریکی طبی ماہرین سے ملاقات کرینگے
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر۔2014ء)صدر باراک اوبامہ آئندہ ہفتے سرکردہ امریکی طبی ماہرین سے ملاقات کریں گے جیسا کہ وہ ایبولا وائرس کے معاملے پر افریقہ کیلئے امداد بھیجنے کے اپنے وعدے کے حوالے سے غور کر رہے ہیں کہ کس طرح سے اس پر عملدرآمد کیا جائے۔اوبامہ منگل کے روز اٹلانٹا میں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام سے متعلق سینٹرز(سی ڈی سی) کے امریکی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کریں گے،اس سے قبل وہ عندیہ دے چکے ہیں کہ ایبولا کے پھیلنے کا پتہ چلانے کی کوشش کے طور پر امریکی فوجی اثاثہ جات کو تعینات کیا جائے گا۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹس نے کہا کہ اوبامہ مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس کے پھیلاؤ پر بریفنگ لیں گے اور اس کے پھیلنے پر امریکی رد عمل پر تبادلہ خیال کریں گے اور سائنسدانوں،ڈاکٹرز اور ہیلتھ کےئر ورکرز کا شکریہ ادا کریں گے جو ملک اور دنیا بھر میں بیماری سے متاثرہ افراد کی مدد کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
اوبامہ کا اتوار کے روز این بی سی نیوز کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ امریکی فوج ایبولا وائرس سے متاثرہ مغربی افریقن ممالک کیلئے بھیجے گئے پبلک ہیلتھ ورکز کی مدد کیلئے علیحدہ یونٹس قائم اور سازوسامان فراہم کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ان کیخلاف میں ایبولا وائرس امریکہ تک نہیں پہنچے گا لیکن خبردار کیا کہ وائرس ایک مریض سے دوسرے میں منتقل ہوسکتا ہے اور افریقہ کے باہر لوگوں کیلئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔سی ڈی سی کے دورے کے بعد اوبامہ بدھ کو ٹیمپا فلوریڈا جائیں گے جہاں وہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے منتظم فوجی سربراہان سے ملاقات کریں گے جو شام اور عراق میں دولت اسلامیہ گروپ کے خلاف لڑائی میں ان کی نئی حکمت عملی پر عملدرآمد کریں گے۔Your Thoughts and Comments
مزید صحت سے متعلق خبریں
-
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 3 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات
تاریخ اشاعت : 2021-02-27
-
کووڈ ٹو کی لپیٹ میں آنے والے دٴْنیا بھر کے 92 ممالک میں پاکستان بھی شامل پاکستان میں سارس کووڈ ٹو کی تشخیص کے حوالے ..
تاریخ اشاعت : 2021-02-27
-
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 5 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات
تاریخ اشاعت : 2021-02-27
-
ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں بچوں میں کینسر اور چھاتی کے سرطان کے دن منائے جائیں گے
تاریخ اشاعت : 2021-02-26
-
تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کی عوام کوان کااصل حق دلوانے میں تاریخی کرداراداکررہی ہے۔وزیر صحت پنجاب وزیرصحت ..
تاریخ اشاعت : 2021-02-25
-
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 9 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال ،ڈاکٹر مظہر حیات
تاریخ اشاعت : 2021-02-25
-
مکوانہ، 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی کوروناویکسینیشن کا آغاز مارچ سے کیا جائیگا، ڈی ای او
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
-
صوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی حاضری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ڈاکٹریاسمین راشد وزیر صحت ..
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
-
جنرل ہسپتال میں3 روزہ کلینکل کورس کا اختتام ، صوبہ بھر سے سینئر گائنی ڈاکٹرز کی شرکت خواتین کی صحت ،خصوصاً حمل ..
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
-
7گھنٹے سونے والے نوجوان بہتر تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، طبی ماہرین
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.