ایبولا وائرس، لائبیریا کی صدر نے اوباما سے براہ راست مدد اپیل کر دی،امریکہ ایبولا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہنگامی مدد کرے ، واشنگٹن کی مدد کے بغیر اس وباء کے خلاف جاری جنگ ہار جائیں گے‘ صدر ایلن جانس سرلیف

اتوار 14 ستمبر 2014 13:43

لند ن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) لائبیریا کی صدر ایلن جانس سرلیف نے امریکا سے اپیل کر دی ہے کہ وہ ایبولا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہنگامی مدد کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ واشنگٹن کی مدد کے بغیر وہ اس وباء کے خلاف جاری جنگ ہار جائیں گے۔ بر طا نو ی خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ افریقی ملک لائبیریا کی خاتون صدر ایلن جانسن سرلیف نے امریکی صدر باراک اوباما کو لکھے گئے ایک خط میں امداد کی براہ راست اپیل کی ہے۔

رواں برس مارچ کے مہینے میں مغربی افریقی ممالک سے پیدا ہونے والے اس وائرس کے نتیجے میں چوبیس سو افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر افراد لائبیریا اور اس کے ہمسایہ ممالک گینی اور سیرالیون میں ہی ہلاک ہوئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھی خبردار کیا ہے کہ لائبیریا میں یہ مہلک وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے خصوصی اقدامات ناگزیر ہیں۔

(جاری ہے)

اس عالمی ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق اس بیماری سے ہونے والی کل ہلاکتوں میں سے نصف اسی افریقی ملک میں ہوئی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق آئندہ کچھ ہفتوں میں لائبیریا میں یہ وائرس مزید ہزاروں افراد کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔طبی امدادی ادارے ایم ایس ایف نے بھی متاثرہ ممالک میں متعدد سینٹرز قائم کیے ہوئے ہیں لیکن اس ادارے نے بھی کہہ دیا ہے کہ تیزی سے پھیلتا ہوا ایبولا وائرس قابو سے باہر ہوتا جا رہا ہے اور اس لیے اب عالمی سطح پر حکومتوں کو مدد کرنا چاہیے تاکہ اس کی شدت کو کم کرنے میں مدد مل سکے۔

خواتین کے حقوق پر کام کرنے کے باعث نوبل انعام کے حقدار قرار پانے والی لائبیریا کی صدر ایلن جانسن سرلیف نے لکھا ہے، ” (واشنگٹن) حکومت کی براہ راست مدد کے بغیر ہم ایبولا کے خلاف جاری جنگ ہار جائیں گے۔ صدر ایلن جانسن سرلیف نے امریکی صدر باراک اوباما کو لکھے گئے خط میں درخواست کی کہ امریکا لائبیریا کے دارالحکومت مونروویا میں کم از کم ایک ہیلتھ سینٹر ہنگامی بنیادوں پر قائم کرے، ”صرف آپ جیسی حکومتوں کے پاس ہی اتنے وسائل اور مہارتیں ہیں، جن کی بدولت اس وائرس کے خلاف موٴثر کوششیں کی جا سکتی ہیں۔“

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی