کراچی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 895 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

حیدر آباد میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ، 12سال سے کم عمر کے بچے بھی متاثرہوئے ہیں ،محکمہ صحت سندھ

کراچی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 895 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء)ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 895 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 413 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 2 ہزار 895 کا نتیجہ مثبت آیا۔شہرِ قائد میں کورونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کی شرح 45 اعشاریہ 14 فیصد کی سطح پر جا پہنچی ہے۔

(جاری ہے)

ادھر حیدر آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جہاں 12 سال سے کم عمر کے بچوں میں بھی کورونا وائرس کے کیسز مثبت آئے ہیں۔حیدر آباد میں اومی کرون وائرس کے 6 مشتبہ کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس کی شرح 13 فیصد تک جا پہنچی ہے۔محکمہ صحت نے دعوی کیا ہے کہ حیدر آباد کی 70 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے تاہم ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر یہ بتانے سے قاصر رہے ہیں کہ کورنا وائرس کی پانچویں لہر میں اچانک اضافے کی کیا وجہ ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق حیدر آباد میں 12 سال کی عمر کے 14 فیصد بچے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

Your Thoughts and Comments