دیر تک ٹی وی دیکھنے سے خون کے لوتھڑے بننے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،سائنسدان

طویل عرصے تک ٹی وی دیکھنے سے خون میں لوتھڑے بننے کا عمل 35 فیصد تک بڑھ سکتا ہے،تحقیق

ہفتہ 22 جنوری 2022 16:10

دیر تک ٹی وی دیکھنے سے خون کے لوتھڑے بننے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،سائنسدان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اگر آپ اپنے خون کی روانی چاہتے ہیں تو طویل عرصے تک ٹی وی بینی سے جان چھڑائیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ چار گھںٹے روزانہ بیٹھ کر ٹی وی دیکھنے ڈھائی گھنٹے ٹی وی دیکھنے والوں کے مقابلے میں خون کے لوتھڑے بننے کا عمل 35 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔یہ تحقیق برسٹل یونیورسٹی نے کی ہے جس کی تفصیلات یورپی جرنل آف پری وینٹو کارڈیالوجی میں شائع ہوئی ہیں۔

اس سروے میں سائنسدانوں نے پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے بننے (پلمونری ایمبولزم)جسم کے گہرے حصوں مثلا پیر کی رگوں میں لوتھڑے بننے (ڈیپ وین تھرمبوسِس) اور دیگر کیفیات کا ٹی وی دیکھنے سے تعلق معلوم کیا ہے۔اس کے لیے سائنسدانوں نے پہلے سے شائع ڈیٹا اور رپورٹس کا گہرائی سے مطالعہ کیا جسے سائنس کی زبان میں میٹا اینالسِس کہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

تین مطالعات میں 40 سال سے زائد یا اس سے بڑے 131421 افراد کا بغور جائزہ لیا گیا۔

ان سے سوالنامے کی بدولت خون کی کیفیات اور ٹی وی دیکھنے کی عادات اور دورانیہ معلوم کیا گیا۔یہ ایک طویل تحقیق ہے جس کا دورانیہ پانچ سے انیس برس تک جاری رہا تھا۔ اس دوران 964 افراد خون کے لوتھڑے بننے کے مرض میں مبتلا ہوئے۔ معلوم ہوا کہ طویل عرصے یعنی روزانہ چار گھنٹے تک ٹی وی دیکھنے سے خون کے جمنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔لیکن پریشان کن بات یہ ہے کہ طویل عرصے یعنی چار گھنٹے ٹی وی دیکھنے کا ازالہ ورزش سے بھی نہیں ہوسکتا۔ اس لیے ضروری ہے کہ بار بار ٹی وی اسکرین کے سامنے سے اٹھ کر وقفہ لیا جائے اور ہر نصف گھنٹے بعد کھڑے ہوکر کچھ دیر چہل قدمی بھی ضروری ہے۔ماہرین کے مطابق بے کار بیٹھے رہنے کا عمل ہی ہماری تندرستی کا دشمن ہے اور اس سے پرہیزبہت ضروری ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی