بند کریں
صحت صحت کی خبریںشوگر ملیں بچانے کیلئے غریبوں کو ڈبویا گیا، عمران خان

صحت خبریں

وقت اشاعت: 15/09/2014 - 20:49:03 وقت اشاعت: 15/09/2014 - 20:31:48 وقت اشاعت: 15/09/2014 - 20:22:32 وقت اشاعت: 15/09/2014 - 18:57:54 وقت اشاعت: 15/09/2014 - 18:36:03 وقت اشاعت: 15/09/2014 - 17:50:07 وقت اشاعت: 15/09/2014 - 17:31:26 وقت اشاعت: 15/09/2014 - 16:50:05 وقت اشاعت: 15/09/2014 - 15:49:34 وقت اشاعت: 15/09/2014 - 14:34:51 وقت اشاعت: 15/09/2014 - 12:24:03

شوگر ملیں بچانے کیلئے غریبوں کو ڈبویا گیا، عمران خان

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) عمران خان نے جھنگ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ کہتے ہیں کہ نواز شریف کی شوگر مل کے لئے ڈھائی ارب روپے کا پل بنایا گیا۔ بند بنایا جاتا تو غریبوں کا نقصان نہیں ہوتا۔عمران خان سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے جھنگ پہنچے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاقتوروں کی شوگر ملیں بچانے کیلئے غریبوں کو ڈبویا گیا۔ ایک شوگر مل کے لئے ڈھائی ارب روپے کا پل بنایا گیا۔ سیلابی بندوں کی مرمت کی جاتی تو اتنی بڑی تعداد میں لوگ متاثر نہ ہوتے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اصل جنگ اسلام آباد میں لڑی جا رہی ہے۔ تحریک انصاف کے بے گناہ کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

15/09/2014 - 17:50:07 :وقت اشاعت