کمپنی اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے کارکنوں کی فلاح و بہبود اور انکے جائز مطالبات کا حل کرے گی،چیف ایگزیکٹو فیسکو،

66کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کر دیا گیا ہے جبکہ دوران ملازمت فوت ہونے والے ملازمین کے بیس بچوں کو ملازمت دی گئی ہے ،بجلی کی لائنوں پر کام کرنے والے سٹاف کو مہلک حادثات سے بچانا کمپنی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،سید ظفر عباس بخاری

پیر 15 ستمبر 2014 20:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) قائمقام چیف ایگزیکٹو فیسکوسید ظفر عباس بخاری نے کہا کہ کمپنی اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے کارکنوں کی فلاح و بہبود اور انکے جائز مطالبات کا حل کرے گی۔ 66کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کر دیا گیا ہے جبکہ دوران ملازمت فوت ہونے والے ملازمین کے بیس بچوں کو ملازمت دی گئی ہے ۔بجلی کی لائنوں پر کام کرنے والے سٹاف کو مہلک حادثات سے بچانا کمپنی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

آئندہ سے ٹی اینڈ پی کے بغیر دفتر آنے والے لائن مین کو غیر حاضر تصور کیا جائے گا اور بغیر حفاظتی آلات کے کام کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا وہ فیسکو ہیڈکوارٹر میں منعقدہ انتظامیہ اور سی بی اے یونین کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ فیسکو انتطامیہ،ملازمین اور سی بی اے یونین کی مشترکہ کاکوشوں سے فیسکو نے ملک بھر کی تقسیم کار کمپنیوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

اب اسے برقرار رکھنے کے لیے مزید محنت کرنا ہو گی۔کمپنی کو یہ مقام دلانے میں کام کرتے ہوئے شہید ہونے والے کارکنوں کا حصہ بھی ہے۔ چیف ایگزیکٹو نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو ان کی ریٹائرمنٹ کے دن ہی واجبات کے چیکس دینے کی تقریب منعقد کرنے کے احکامات دیئے اورکہا کہ بجلی کی لائنوں پر کام کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کارکنوں کے بچوں کو کمپنی میں ملازمت دی جائے گی۔

انھوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ لائنوں پر کام کرتے ہوئے شہید ہونے والے کارکنوں کی تصویریں اور ان کی خدمات کو ہر سب ڈویژن میں نمایان طور پر آویزاں کریں۔چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ انھوں نے حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح پر اظہار تشویش کیا ،انھوں نے کہا کہ لائن سپرنٹنڈنٹس ہمہ وقت صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے گرڈسٹیشن ،لائن سٹاف ،ایس ڈی او اور ایکسئین حضرات سے رابطے میں رہتے ہیں یوں ان کا موبائل فون کا بل کافی زیادہ ہوتا ہے فیسکو دیگر کمپنیوں کی طرح اپنے لائن سپرنٹنڈنٹس کو 500روپے ماہانہ موبائل الاؤنس دے۔

جس پر چیف ایگزیکٹو نے انتظامیہ کو ہدایت کہ وہ اس بارے میں مفصل رپورٹ پیش کرے اور بورڈ کی منظوری کے بعد اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ اجلاس میں فنانس ڈائریکٹر محمد اقبال غوری ، ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ اے احسان صدیقی، منیجر ایچ آراینڈ ایڈمن محمد علی، منیجر ایل اینڈ ایل نصر حیات میکن اور دیگر افسران نے شرکت کی.

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی